محمد نواز شریف نے خنجراب سے گوادر تک ہر مسئلے کو اپنا مسئلہ سمجھ کر ملک کی تعمیر و ترقی اور قوم کی بہتری کیلئے اقدامات کئے، حافظ حفیظ الرحمن

ن) لیگ انتقامی سیاست پر یقین نہیں رکھتی،حکومت کا مقصد حقدار کو حق پہنچانا ہے، وزیراعلی گلگت بلتستان

ہفتہ 17 مارچ 2018 22:38

محمد نواز شریف نے خنجراب سے گوادر تک ہر مسئلے کو اپنا مسئلہ سمجھ کر ..
گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2018ء) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ ہمارے قائد محمد نواز شریف نے خنجراب سے گوادر تک ہر مسئلے کو اپنا مسئلہ سمجھ کر ملک کی تعمیر و ترقی اور قوم کی بہتری کیلئے اقدامات کئے۔ گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی میں خصوصی دلچسپی لی اور گلگت بلتستان کے ہر مسئلے کوحل کرنے کیلئے فوری اقدامات کئے لیکن بدقسمتی سے ملک کی تعمیر و ترقی اور بہتری کیلئے کام کرنے والوں کیلئے مسائل پیدا کئے جاتے ہیں ہمارے ہاتھ صاف ہیں ہم نے گڈ گورننس اور میرٹ کو یقینی بنایا ہے۔

ہماری جماعت انتقامی سیاست پر یقین نہیں رکھتی۔ گزشتہ پانچ سالوں میں گلگت بلتستان کے مسائل حل کرنے کے بجائے کرپشن اور اقرباء پروری کو فروغ دیا گیا تعلیم جیسے اہم شعبے پر بھی سفارش اور رشوت کی بنیاد پر بھرتیاں کی گئی۔

(جاری ہے)

صوبے میں ایک کلوٹ تعمیر نہیں کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ سیپ سکول اساتذہ کو مستقل کرنے کے حوالے سے اگرکسی کے پیسے لینے کی کوئی بھی شکایت سامنے آئی تو سخت الیکشن لیا جائے گا اگر کوئی بھی شخص پیسوں یا سفارش کی بات کرے تو وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ کے ٹیلی فون نمبرز پر اطلاع دے سکتے ہیں۔

گلگت بلتستان اور وفاق میں عوام کو لوٹنے والوں کی حکومت نہیں بلکہ مسلم لیگ ن کی حکومت ہے ہمارا مقصد حقدار کو حق پہنچانا ہے۔ ان خیالات کا اظہا ر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے سیپ سکول اساتذہ کے نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ سیپ سکول اساتذہ کے مسئلے کو 20سالوں سے سنجیدگی سے حل کرنے کیلئے کوشش نہیں کی گئی تھی بدقسمتی سے پچھلے پانچ سال گلگت بلتستان میں جس جماعت کی حکومت تھی انہوں نے گلگت بلتستان کی خوشحالی اور تعمیر وترقی اورمسائل حل کرنے پر کبھی توجہ نہیں دی۔

صوبے میں ایک کلوٹ تک تعمیر نہیں کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ ہم مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف کے مشکور ہیں کہ جنہوں نے اپنے دور اقتدار میں گلگت بلتستان کے مسائل حل کئے گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی میں خصوصی دلچسپی لیا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ سیپ سکول اساتذہ کو مرحلہ وار مستقل کیا جائے گا جس کیلئے اسی ہفتے اجلاس طلب کیاجارہاہے۔

محکمہ تعلیم کوہدایت دی ہے کہ اساتذہ کی مستقلی کے حوالے سے ٹی او آرز تیارکئے جائیں۔ میرٹ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ ہم نے رشوت اور سفارش کلچر کا خاتمہ کیا۔ ماضی میں سفارشی اور رشوت کے کلچر کو فروغ دیا جس کا ہم نے خاتمہ کیا اگر کسی نے بھی سیپ سکول اساتذہ سے مستقلی کے حوالے سے پیسے مانگے تو وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ کے نمبرز پر شکایت کریں ان کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

سیپ سکول اساتذہ نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اورمسلم لیگ ن کے تعلیم کے حوالے سے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے ذاتی دلچسپی لے کر سیپ سکول اساتذہ اور سیپ سکولوں میں زیر تعلیم طالب علموں کا مستقبل تاریک ہونے سے بچالیا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اور مسلم لیگ ن کی تعلیم کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ بحیثیت گلگت بلتستان کے سپوت تعلیم کیلئے انقلابی اقدامات کئے۔

متعلقہ عنوان :