پاکستان ٹیک آف کی پوزیشن پر آ گیا اب کوئی سازش یا کھیل ترقی کا راستہ نہیں روک سکتا ، احسن اقبال

سی پیک کے منصوبوں کی وجہ سے ملکی معیشت مضبوط ہو رہی ہے ،ہمیں پچھلی70 سال سے سبق سیکھنا ہوگا ،پاکستان کی عدلیہ ،بیورو کریسی اور عوام کو قدم سے قدم ملا کر چلنا ہے تاکہ ہم پاکستان کو درست راستے پر لے کر جائیں، تقریب سے خطاب

ہفتہ 17 مارچ 2018 22:38

پاکستان ٹیک آف کی پوزیشن پر آ گیا اب کوئی سازش یا کھیل ترقی کا راستہ ..
نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2018ء) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیک آف کی پوزیشن پر آ گیا ہے اب کوئی سازش یا کھیل ترقی کا راستہ نہیں روک سکتا ، سی پیک کے منصوبوں کی وجہ سے ملکی معیشت مضبوط ہو رہی ہے ،ہمیں پچھلی70 سال سے سبق سیکھنا ہوگا ،پاکستان کی عدلیہ ،بیورو کریسی اور عوام کو قدم سے قدم ملا کر چلنا ہے تاکہ ہم پاکستان کو درست راستے پر لے کر جائیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نارووال میں یونیورسٹی آف ویٹنری اینڈ سائنس کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان 2025تک دنیا کی ٹاپ پچیس معیشتوں میں شامل ہو گا، سی پیک کے منصوبوں کی وجہ سے ملکی معیشت مضبوط ہو رہی ہے ، بھارت نے سی پیک روکنے کے لیے کلبھوشن کو بھیجا۔

(جاری ہے)

اس وقت پاکستان دودھ کی پیداوار میں دیا بھر میں پانچویں نمبر پر ہے۔

ملک سے دہشت گردی اور اندھیروں کا خاتمہ ہو گیا ہے انہوں نے کہا کہ آج ہم ایسے منصوبے کا افتتاح کر رہے ہیں جو نہ صرف اس حلقہ میں بلکہ پورے پاکستان میں ترقی کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا انہوں نے کہا کہ آج بھی پاکستان دودھ کی پیدوار دنیا کے 5 ویں نمبر پر ہے لیکن بدقسمتی سے پاکستان کے تمام یہ تما م مواقع ضائع کر دئیے کیونکہ ہم اس کی ترقی کے منصوبوں کا تسلسل قائم رکھنا ہے وزیر داخلہ نے کہاکہ آگے دو سالوں میں ملک کے ہر ضلع میں یورنیورسٹی کیمپس قائم ہوں گے 2025 تک ہم پہلی دینا کی پہلی معیشتوں میں ترقی کرنے والے ممالک میں شامل ہونے کی کوشش کر رہے ہیں کیونکہ اگر ہم نے اسی طرح ترقی کا تسلسل برقرار رکھا آج دنیا میں قومیں معیشت پر لڑ رہیں ہیں دھرنوں سے ملکوں کی تقدیریں نہیں بنتی ہے آج پاکستان میں تبدیلی آچکی ہے 5سال پہلے ملک لوڈشیڈنگ۔

دہشت گردی کاشکار تھا اور دنیا پاکستان کو خطرناک ملک قرار دے رہی تھی لیکن موجودہ کی شب روز محنت کے بعد آج دنیا تسلیم کر رہی ہے کہ پاکستان ایک ابھرتی ہوئی معیشت ہے وزیر داخلہ نے کہا کہ ہمیں پچھلی70 سال سے سبق سیکھنا ہوگا ایسے کام نہیں کرنے ہوں گے جس سے ملک کی ترقی کے آڑے میں نہ آئے ملک کو سیدھی راہ پر لے جانے کیلئے ہر ادارہ کو اپنی حد میں رہ کر کام کرنا ہوگا ۔

انہوں نے کہا کہ ملک جب بھی ترقی کی راہ پر چلتا ہے اپنے ہی ٹانگیں کھینچتے ہیں ہمیں اس تسلسل کو ختم کرنا ہوگا پاکستان کی عدلیہ بیوروکریسی اور عوام کو قدم سے قدم ملا کر چلنا ہے تاکہ ہم پاکستان کو درست راستے پر لے کر جائیں۔انہوں نے کہا کہ 5 سال پہلے معیشت کا جہاز ٹکروں میں تقسیم تھاجو کے پارٹس بڑی مشکل سے جوڑ کر اس کو رن وے پر چلایا ہے اور اب بھی اگر تیسری بار کریش ہوا تو خدا نخواستہ پاکستان کا نقصان ہوگا اس لئے ہمیں چور سپاہی کا کھیل ختم کرنا ہوگا کیونکہ انڈیا بنگلا دیش ہماری پالیسوں کو اپنا کر آگے نکل گئے ہیںاحسن اقبال نے کہا کہ اس سال گروتھ ریٹ 6 % ہو جائے گا جو پچھلے سالوں میں سب زیادہ ہوگا تقریب میں صوبائی پارلمانی سیکرٹری خواجہ محمد وسیم بٹ،ایم پی اے سردار رمیش سنگھ اروڑا،چیئرمین بلدیہ پیر سید اظہر الحسن گیلانی،وائس چانسلر وٹنری یونیورسٹی لاہور پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیب پاشا کے علاوہ یونیورسٹی کے پروفیسرز اور طلباء وطالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔

متعلقہ عنوان :