فاروق ستار نے بڑا اعلان کرنے کا عندیہ دے دیا

میرے دروازے کھلے ہیں ،مجھے قائد نہیں بننا،ہوسکتا ہے کہ میں کل کوئی بڑا اعلان کر دوں، فاروق ستار

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 17 مارچ 2018 20:26

فاروق ستار نے بڑا اعلان کرنے کا عندیہ دے دیا
کراچی(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار- 17 مارچ 2018 ء):کراچی کی سیاست میں ایک بار پھر ہلچل مچنے والی ہے،فاروق ستار نے بڑا اعلان کرنے کا عندیہ دے دیا۔ فاروق ستار کا کراچی وسطی کے دورے کے دوران کہنا تھا میرے دروازے کھلے ہیں ،مجھے قائد نہیں بننا،ہوسکتا ہے کہ میں کل کوئی بڑا اعلان کر دوں۔تفصیلات کے مطابق کراچی کی سب سے بڑی جماعت اس وقت اپنے بدترین دور سے گزر رہی ہے۔

(جاری ہے)

ایک ٹکٹ پر لڑائی کر کے دو حصوں میں بٹ جانے والی ایم کیو ایم پاکستان ابھی تک تذبذب کا شکار بنی ہوئی ہے۔کراچی کی سیاست میں ایک بار پھر ہلچل مچنے والی ہے،فاروق ستار نے بڑا اعلان کرنے کا عندیہ دے دیا۔ فاروق ستار کا کراچی وسطی کے دورے کے دوران کہنا تھا میرے دروازے کھلے ہیں ،مجھے قائد نہیں بننا۔ہوسکتا ہے کہ میں کل کوئی بڑا اعلان کر دوں۔مجھے خود دوجگہ یوم تاسیس منانا اچھا نہیں لگ رہا۔میری آفر ابھی بھی ساتھ یوم تاسیس منانے کی ہے۔اس موقع پر انکا مزید کہنا تھا کہ حلقہ بندیوں میں ہماری سیٹ کم ہوئی اس لیے حلقہ بندیوں کے خلاف الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ جائیں گے۔