راولپنڈی ڈویژن میں ن لیگ 2 واضح دھڑوں میں تقسیم ہو چکی

ایک دھڑا مسلم لیگ ن یعنی چوہدری نثار گروپ جبکہ دوسرا دھڑا مسلم لیگ م یعنی مریم نواز گروپ ہے، اس وقت سابق وزیر داخلہ پاکستان کے اس اہم ترین ڈویژن کو بخوبی اپنے کنٹرول میں رکھے ہوئے ہیں: معروف صحافی و تجزیہ کار حبیب اکرم

muhammad ali محمد علی ہفتہ 17 مارچ 2018 20:25

راولپنڈی ڈویژن میں ن لیگ 2 واضح دھڑوں میں تقسیم ہو چکی
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 مارچ 2018ء) راولپنڈی ڈویژن میں ن لیگ 2 واضح دھڑوں میں تقسیم ہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ن لیگ کی قیادت کے اختلافات نے پارٹی کو سیاسی طور پر ملک کے اہم ترین راولپنڈی ڈویژن میں تقسیم کردیا ہے۔ راولپنڈی ڈویژن میں ن لیگ 2 واضح دھڑوں میں تقسیم ہو گئی ہے۔ اس حوالے سے معروف صحافی و تجزیہ کار حبیب اکرم نے بتایا ہے کہ حمراں جماعت کا ایک دھڑا مسلم لیگ ن یعنی چوہدری نثار گروپ جبکہ دوسرا دھڑا مسلم لیگ م یعنی مریم نواز گروپ ہے۔

(جاری ہے)

 حبیب اکرم کا بتانا ہے کہ اس وقت سابق وزیر داخلہ پاکستان کے اس اہم ترین ڈویژن کو بخوبی اپنے کنٹرول میں رکھے ہوئے ہیں۔ مریم نواز چوہدری نثار کو اس ڈویژین کی سیاست سے آوٹ کرنے کیلئے بھرپور کوشش کرر ہی ہیں، تاہم چوہدری نثار اپنے سیاسی تجربے کے باعث اب بھی بہت مضبوط پوزیشن میں ہیں۔ چوہدری نثار راولپنڈی ڈویژن کے تمام صوبائی و قومی اسمبلی کے حلقوں میں اپنا بھرپور اثر و رسوخ رکھتے ہیں۔ اسی لیے اس وقت انہیں مریم نواز سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔