شہباز شریف کا کبھی نہ بھاگنے کا بیان مضحکہ خیز وہ جتنا مرضی شور ڈالیں احتساب سے نہیں بچ سکیں گے،بابر اعوان

میٹرو منصوبے میں کی گئی کرپشن شہباز شریف کے گلے کی ہڈی بننے والی ہے،بڑے بھائی کی طرح چھوٹے میاں بھی جلد انجام کو پہنچیں گے، بیان

ہفتہ 17 مارچ 2018 22:29

شہباز شریف کا کبھی نہ بھاگنے کا بیان مضحکہ خیز وہ جتنا مرضی شور ڈالیں ..
اسلا آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء بابر اعوان نے کہا ہے کہ شہباز شریف کا کبھی نہ بھاگنے کا بیان مضحکہ خیز ہے وہ جتنا مرضی شور ڈالیں احتساب سے نہیں بچ سکیں گے،میٹرو منصوبے میں کی گئی کرپشن شہباز شریف کے گلے کی ہڈی بننے والی ہے،بڑے بھائی کی طرح چھوٹے میاں بھی جلد انجام کو پہنچیں گے۔

ہفتہ کو وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنماء بابر اعوان نے کہا کہ شہباز شریف کا کبھی نہ بھاگنے کا بیان مضحکہ خیز ہے وہ پرویز مشرف سے معافی مانگ کر جدہ بھاگے اور آج کہا جا رہا ہے کہیں نہیں بھاگے۔ انہوں نے کہا کہ غلط بیانی کی حد ہے، وہ اب جتنا مرضی شور ڈالیں احتساب سے نہیں بچ سکیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کیخلاف ماڈل ٹاون اور عابد باکسر کیسز ضرور کھلیں گے۔

بابر اعوان نے کہا کہ شہباز شریف کا ہر منصوبہ ’نوٹ ‘کو عزت دو پر مبنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کے نام پر کرپشن اور کک بیکس کی بھیانک داستانیں رقم کی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد: میٹرو منصوبے میں کی گئی کرپشن شہباز شریف کے گلے کی ہڈی بننے والی ہے، بڑے بھائی کی طرح چھوٹے میاں بھی جلد انجام کو پہنچیں گے۔بابر اعوان نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں عوام نا انصافیوں کا حساب چکا دے گی۔