موبائل وٹرنری ڈسپنسری ٹیکسلا میں مویشیوں کیلئے فر ی میڈیکل کیمپ کا انعقاد

بڑ ی تعداد میں جانورں کا طبی معائنہ ، علاج اور آپریشن بھی کئے گئے

ہفتہ 17 مارچ 2018 22:18

موبائل وٹرنری ڈسپنسری ٹیکسلا میں مویشیوں کیلئے فر ی میڈیکل کیمپ کا ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2018ء) محکمہ لائیو سٹاک راولپنڈی کی موبائل وٹرنری ڈسپنسری ٹیکسلا کے انچارج ڈاکٹر مونس گیلانی اور ڈپٹی ڈائریکٹر تحصیل ٹیکسلا ڈاکٹر مظہر چیمہ نے فیلڈ سٹاف کے ہمراہ ٹیکسلا کے نواحی علاقوں میں مویشیوں کے لئے فر ی میڈیکل کمیپ کا اہتمام کیا جس میں بڑی تعداد میںجانوروں کا طبی معائنہ کیا گیا اور ادویات تقسیم کی گئیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بیمار جانوروں کا علاج کیا گیا اور بعض جانوروںکے آپریشن بھی کئے گئے اور موسمی امراض سے بچاو کے لئے امفید مشورے بھی دیئے گئے۔ ڈاکٹر مادحہ نے اس موقع پر بتایا کہ راولپنڈی اور ٹیکسلا سمیت ضلع کے تما م دیہی مقامات پر محکمہ لائیو سٹاک کے موبائل طبی یونٹ جانوروں کی دیکھ بھال کے لئے انہیںان کے گھروں کے قریب ترین مقامات پر علاج معالجے کی سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :