محکمہ لائیو سٹاک راولپنڈی کی لیڈی وٹرنری آفیسرز کا خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

خواتین قومی ترقی میں فعال کردار ادا کر رہی ہیں، ڈاکٹر نیئر سلطانہ تقریب سے ڈاکٹر ساجد ہ اختر،ڈاکٹر نبیلہ ،ڈاکٹر سعدیہ،ڈاکٹر سائرہ ،ڈاکٹر عابدہ،ڈاکٹر شازیہ، ڈاکٹر مادحہ کا خطاب

ہفتہ 17 مارچ 2018 22:18

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2018ء) محکمہ لائیو سٹاک راولپنڈی کی لیڈی وٹرنری آفیسرز نے خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے ایک تقریب کے موقع پر اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ اپنے پیشہ وارانہ فرائض کی انجام دیہی قومی خدمت کے جذبے اور کمٹمنٹ کے ساتھ جاری رکھیں گی۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہیڈکوارٹر لائیو سٹاک ڈائریکٹوریٹ راولپنڈی ڈاکٹر نیئر سلطانہ ،سینئر ویٹرنری آفیسر ڈاکٹر نبیلہ ،سینئر ویٹرنری آفیسر ڈاکٹر سعدیہ، ویٹرنری آفیسر ڈاکٹرسائرہ ،ویٹرنری آفیسر ڈاکٹر عابدہ ،ویٹرنیری آفیسر ڈاکٹر شازیہ اورمیڈیا فوکل پرسن ڈاکٹر مادحہ نے اس موقع پر ایک علامتی واک میں بھی حصہ لیا ۔

انہوںنے کہاکہ لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ میں کثیر تعداد میں ویٹرٹری لیڈی ڈاکٹرز اور فیلڈ ورکرز خدمات سر انجام دے رہی ہیں اور صوبائی سیکریٹری لائیو سٹاک و ڈیری ڈیویلپمنٹ نسیم صادق اورڈائریکٹر لائیو سٹاک راولپنڈی ڈاکٹر غلام حسین بھٹہ کی ہدایات پر عوامی آگاہی کیمپس کے زریعے کسانوں کو مویشیوں کی دیکھ بھال اور علاج معالجے کے ساتھ ساتھ بیماریوں سے بچاو کے طریقوں سے آگاہ کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ خواتین قومی ترقی کے عمل میںبھر پور کردار ادا کررہی ہیں اور مختلف شعبوں میںان کی کارکردگی نمایاں ہے۔ انہوںنے کہاکہ وقت کا تقاضہ ہے کہ ملک و تعمیر و ترقی میں خواتین مردوںکے شانہ بشانہ آگے بڑھیں اور ان سہولیات سے فائدہ اٹھائیں جو تعلیم و تربیت کے حوالے سے انہیں حاصل ہیں۔

متعلقہ عنوان :