Live Updates

عمران خان کیخلاف سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال سے متعلق تحقیقات میں ہیلی کاپٹر میں سفر کرنیوالوں کی فہرست نیب کے حوالے

ہفتہ 17 مارچ 2018 22:14

عمران خان کیخلاف سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال سے متعلق تحقیقات میں ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2018ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال سے متعلق تحقیقات میں ہیلی کاپٹر میں سفر کرنے والوں کی فہرست قومی احتساب بیورو (نیب) کو دے دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

نیب خیبرپختونخوا نے عمران خان کے خلاف صوبائی حکومت کے ہیلی کاپٹر کے استعمال پر تحقیقات شروع کر رکھی ہیں اور اس حوالے سے خیبرپختونخوا حکومت سے بھی ریکارڈ طلب کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان کی جانب سے سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال سے متعلق 5 افسران نے بیانات ریکارڈ کرادیئے ہیں جن میں سول ایوی ایشن کے ایک اور 4 ایڈمنسٹریشن افسران کے بیانات قلمبند کیے گئے جبکہ محکمہ ایڈمنسٹریشن نے ہیلی کاپٹر میں سفر کرنے والوں کی فہرست بھی جمع کرادی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :