Live Updates

عمران خان کے قافلے میں شامل گاڑی سے گر کر نوجوان زخمی

ہفتہ 17 مارچ 2018 22:14

عمران خان کے قافلے میں شامل گاڑی سے گر کر نوجوان زخمی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2018ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے قافلے میں شامل گاڑی سے گر کر ایک نوجوان زخمی ہو گیا ۔

(جاری ہے)

عمران خان مقامی ہوٹل میں سوشل میڈیا سمٹ میں شرکت کے بعد واپس روانہ ہو رہے تھے کہ ایک نوجوان نے سکواڈ کے پیچھے جانے والے ڈالے میں سوار ہونے کی کوشش کی لیکن رفتار تیز ہونے کے باعث نوجوان توازن بر قرار نہ رکھ سکا اور نیچے گر گیا جس سے اس کی ٹانگوں اور بازو پر چوٹ آئی ۔ پیچھے سے آنے والی گاڑیوں میں سوار کسی رہنما نے نیچے اتر کر نوجوان کی خیریت تک دریافت نہ کی۔زخمی نوجوان کے دوستوں نے اسے طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :