تعلیم کامیاب مستقبل کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے،والدین کی دعاوں ،استاد کے احترام سے انسان کبھی ناکام نہیں ہو تا‘احسن اقبال

ہر ماں باپ اپنے بچوں کیلئے اچھی تعلیم کا بندوبست یقینی بنائے،خصوصا طالبات کی تعلیم کیلئے بہتر انتظام کیا جاناچاہیے‘ وفاقی وزیر داخلہ کا آپا نثارفاطمہ ہائی سکول میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب

ہفتہ 17 مارچ 2018 22:04

تعلیم کامیاب مستقبل کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے،والدین کی دعاوں ،استاد ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2018ء) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ تعلیم کامیاب مستقبل کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے،دنیا میں ایجوکیشن او ر محنت وہ زینے ہیں جن سے انسان بڑی آسانی سے ہر منزل کو حاصل کرلیتا ہے،والدین کی دعاوں اور استاد کے احترام سے انسان کبھی ناکام نہیں ہو تا۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے گزشتہ روزیہاں صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے شاہ جمال میں ’’آپا نثارفاطمہ ہائی سکول‘‘ میں نمایاں کامیابی حاصل کرنیوالے طلبا وطالبات کیلئے منعقدہ سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔

اس موقع پر چیئرمین پاکستان انجینئرنگ کونسل جاوید قریشی،ڈین انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ پنجاب یونیورسٹی ممتازاختر،مسزطاہر ملک،پرنسپل بسمہ اللہ اوروالدین سمیت بچوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ ہر ماں باپ اپنے بچوں کیلئے اچھی تعلیم کا بندوبست یقینی بنائے،خصوصا طالبات کی تعلیم کیلئے بہتر انتظام کیا جاناچاہیے،آج ملکی وغیر ملکی تعلیمی اداروں میں بچیاںنمایاں کامیابیاں حاصل کرکے ملک کا نام روشن کررہی ہیںاور ہمیں اپنی بیٹیوں پر فخر ہے،بچیوں کو تعلیم کا زیادہ سے زیادہ موقع دیں ،یہی تعلیم ان کے مستقبل میں کامیابی کا دروازہ کھولے گی۔

انہوںنے بتایا کہ تعلیم کا مقصد صرف پیسے کمانا اورنوکری کرنا نہیں ہونا چاہیے بلکہ ایجوکیشن سے انسان کو انسانیت کا شعوردیا جائے تا کہ وہ اپنے مقصد کو پہچان سکے جبکہ تعلیم ہی انسان اور حیوان کے درمیان فرق واضح کرتی ہے۔اس موقع پر طلبہ نے ٹیبلواور معاشرتی زندگی کے مختلف پہلوئوں کی عکاسی کیلئے خاکے،ملی نغمے اورقومی ترانہ بھی پیش کئے۔تقریب کے اختتام پر نمایاں کامیابی حاصل کرنیوالے طلباوطالبات میں میڈلزاور شیلڈز بھی تقسیم کی گئیں جبکہ وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کو سووینئر پیش کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :