Live Updates

شہباز شریف کی زرداری اور نیازی کی جوڑی پر کڑی تنقید

یاری لاونڑتے توڑ نبھاونڑ۔۔۔ساکوں پیر فرید دی ڈس اے خواجہ غلام فریدؒ کا کلام پڑھا اور کئی بار سرائیکی میں بھی خطاب کیا جلسے میں پنجاب سپیڈکا بار بار تذکرہ اور شہباز شریف زندہ باد کے نعرے

ہفتہ 17 مارچ 2018 22:04

شہباز شریف کی زرداری اور نیازی کی جوڑی پر کڑی تنقید
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2018ء) وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے جنوبی پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان کے علاقے چوٹی زیریں میں بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے زرداری اور نیازی کی جوڑی کے ترقی مخالف اقدامات کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا- وزیر اعلی نے کہا کہ عمران خان نیازی نے 2013میں دعوی کیا تھا کہ کے پی کے بجلی میںخودکفیل ہو گااور پورے پاکستان کو بجلی دیں گے لیکن دعوے کرنے والوں کی بجلی کہیں بھی نظر نہیں آ رہی ․ کہاں ہے وہ بجلی جو کے پی کے نے پیدا کرنی تھی چاند پر ہے ، مریخ پر ہے خدا جانے کہا ںہے - وزیر اعلی شہباز شریف نے وسیب سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے خواجہ غلام فریدؒ کا کلام پڑھا اور کئی بار سرائیکی میں بھی خطاب کیا۔

یاری لاونڑتے توڑ نبھاونڑ…ساکوں پیر فرید دی ڈس اے ۔

(جاری ہے)

۔۔یہ شعر سننے کے بعد عوام نے والہانہ انداز میں کھڑے ہو کر تالیاں بجائیں جس پر وزیر اعلی شہبازشریف نے مزید کہاکہ ساڈا جیونڑا مرنڑا تہاڈے نال اے۔۔۔۔۔تہاکوں یاد ہوسے اساں 2010دے سیلاب اچ عوام دی خدمت کیویں کیتی ہائی ۔وزیراعلی نے مزید کہاکہ جمال لغاری اور اویس لغاری اس عظیم باپ کے سپوت ہیںجنہو ںنے اپنی زندگی عوام کی خدمت کیلئے وقف کیے رکھی- محمد شہباز شریف کو سرائیکی تحفے ٹوپی اور اجرک پیش کی گئی جس پر وزیر اعلی نے کہا کہ یہ خطہ میرے دل میں بستا ہی-وزیر اعلی جلسہ گاہ پہنچے تو ان کا والہانہ استقبال کیا گیا-وزیر اعلی کی آمد پر بلوچی رقص بھی پیش کیا گیا - رکن صوبائی اسمبلی سردار جمال لغاری نے کہا کہ وزیر اعلی شہباز شریف نے جنوبی پنجاب میں بے شمارترقیاتی کام کرائے ہیں اور وہ کروڑوں عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں - شہباز شریف کی سپیڈ پنجاب سپیڈ ہے کیونکہ انہوں نے انتہائی تیز رفتاری سے ترقیاتی منصوبے مکمل کئے ہیں اور چین کی سپیڈ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے - چین کے وزیر اعظم نے بھی یہ کہا ہے کہ شہباز شریف کی سپیڈ ہی اصل میں پنجاب سپیڈ ہے اور آج دنیا بھی پنجاب سپیڈ کا اعتراف کر رہی ہے - انہوںنے کہا کہ دیگر صوبے بھی پنجاب جیسی ترقی چاہتے ہیں اور انہیں شہباز شریف کی قیادت میں امید کی کرن اور خوشی کی لہر نظر آتی ہے - جمال لغاری نے اپنی تقریر کے دوران کئی بار شہباز شریف زندہ باد کے نعرے لگائی- اویس لغاری نے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف صبح 6 بجے سے رات 2 بجے تک کام کرتے ہیں اور انہوںنے جنوبی پنجاب کو لاہور بنانے کا وعدہ کیا ہے اور شہباز شریف جو کہتے ہیں وہ کر دکھاتے ہیں ۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات