پاکپتن میں بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے درندوں کو عبرتناک سزا

زیادتی کے بعد قتل کرنے میں ملوث دونوں ملزمان کو 3 بار سزائے موت کا حکم سنا دیا گیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 17 مارچ 2018 20:08

پاکپتن میں بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے درندوں کو عبرتناک سزا
پاکپتن(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار- 17 مارچ 2018 ء): پاکپتن میں بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے درندوں کو عبرتناک سزا دینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔عدالت نے زیادتی کے بعد قتل کرنے میں ملوث دونوں ملزمان کو 3 بار سزائے موت کا حکم سنا دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکپتن میں بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے درندوں کو عبرتناک سزا دینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے مجرمان عرفان شاہ اور وریام کو تین تین بار سزائے موت اور 31 لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنایا جبکہ ملزم حیدری شاہ اور نسیم بی بی کو جرم ثابت نہ ہونے پر بری کر دیا گیا۔یاد رہے کہ پاکپتن میں دو ملزمان نے اگست 2017میں کمسن بچی کو تھانہ قبولہ کی حدود میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر دیا تھا۔