رضا ربانی سے سینیٹ کی نشست واپس لیے جانے کا امکان

سابق چئیرمین سینیٹ کو آئندہ الیکشن میں کراچی سے میدان میں اتارنے کا فیصلہ، بلاول بھٹو کا نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کے دوران عندیہ

muhammad ali محمد علی ہفتہ 17 مارچ 2018 20:01

رضا ربانی سے سینیٹ کی نشست واپس لیے جانے کا امکان
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 مارچ 2018ء) رضا ربانی سے سینیٹ کی نشست واپس لیے جانے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے سابق چئیرمین سینیٹ رضا ربانی کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا گیا۔ جبکہ بلاول بھٹو نے نواز شریف کی جانب سے رضا ربانی کو چئیرمین سینیٹ کیلئے نامزد کرنے کے عمل کو سیاسی چال اور سازش قرار دیا۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ وہ رضا ربانی کی خدمات کی قدر کرتے ہیں۔ بلاول نے اپنی گفتگو کے دوران اعلان کیا کہ سابق چئیرمین سینیٹ رضا ربانی کو آئندہ الیکشن میں کراچی سے میدان میں اتارا جائے گا۔ بلاول بھٹو کی رائے میں رضا ربانی کی اب قومی اسمبلی میں زیادہ ضرورت ہے۔ وہ سینیٹ کے بعد اب قومی اسمبلی میں ایک بہتر کردار ادا کر سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ رضا ربانی اس وقت پیپلز پارٹی کی نشست پر سینیٹ کے رکن ہیں۔ کراچی سے قومی اسمبلی کی نشست کیلئے الیکشن لڑنے کیلئے انہیں سینیٹ کی رکنیت سے استعفیٰ دینا ہوگا۔