Live Updates

تحریک انصاف کا معروف قانون دان بابر اعوان کو آئندہ الیکشن کیلئے ٹکٹ نہ دینے کا فیصلہ

muhammad ali محمد علی ہفتہ 17 مارچ 2018 19:52

تحریک انصاف کا معروف قانون دان بابر اعوان کو آئندہ الیکشن کیلئے ٹکٹ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 مارچ 2018ء) تحریک انصاف کا معروف قانون دان بابر اعوان کو آئندہ الیکشن کیلئے ٹکٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے آئندہ انتخابات کے سلسلے میں ٹکٹوں کی تقسیم کا عمل شروع کردیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں تحریک انصاف نے معروف قانون دان بابر اعوان کو آئندہ الیکشن کیلئے ٹکٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ بابر اعوان کی جانب سے اسلام آباد کی قومی اسمبلی کی نشست کا ٹکٹ حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی، تاہم پارٹی نے انہیں اسلام آباد سے ٹکٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تاہم ابھی یہ واضح نہیں کہ آیا بابر اعوان کو کسی دوسری نشست کا ٹکٹ بھی دیا جائے گا یا نہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات