گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ سے سرکٹ ہائوس میں ن لیگی پارلیمنٹیرینز اور یوتھ ونگ کے سینئرعہدیداران کی ملاقات

ہفتہ 17 مارچ 2018 21:59

گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ سے سرکٹ ہائوس میں ن لیگی پارلیمنٹیرینز ..
گوجرانوالہ۔17 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2018ء) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ سے سرکٹ ہائوس میں مسلم لیگ ن کے پارلیمنٹیرینز اور یوتھ ونگ کے سینئرعہدیداران کی ملاقات، اس مو قع پر گورنر پنجابنے عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف کی قیادت میں متحد ہے‘ آئندہ الیکشن 2018 میں عوام محمدنواز شریف کو ہی ووٹ دیں گے،قیادت نے مجھ پر جو احسانات کئے ہیں اس پر میں شکرگزار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ مشکلات اور مصائب پاکستان کو آگے بڑھنے سے نہیں روک سکتے ، نوجوانوں میں ملک کے لئے کام کرنے کے جذبے اور لگن کو فروغ دینے کی ضرورت ہے ، پاکستانی قوم عظیم ترپاکستان کی منزل تک ضرور پہنچے گی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وفاقی وزیر قانون چوہدری محمود بشیر ورک‘ سابق ایم این اے مدثر قیوم ناہرا‘ ممبران صوبائی اسمبلی عبدالرئوف مغل‘ توفیق احمد بٹ‘ چوہدری محمد اقبال گجر‘عمران خالد بٹ‘ اکمل سیف چٹھہ‘ شوکت منظور چیمہ ‘ میئر شیخ ثروت اکرام اورصدر یوتھ ونگ شعیب بٹ ‘سٹی عامر اکرام بٹ ،ڈویژنل جنرل سیکرٹری جمشید ایوب بٹ ، حافظ کاشف جاوید ، خالد پرویز ڈار ، امین بٹ، ندیم انصاری، ماما شہباز، عمر جاوید بٹ ، قیصر بٹ ،شاہد عزیز کھوکھر، شیخ ناصر ، صفت بٹ، راشد گجر ، حبیب اللہ چغتائی ، بائو مالک نذیر ، ناصر نواب ، ذاکر نواب ،علیم کھوکھر،سعید بٹ ، عدنان انور ،صدیق میر ، یاسر محمود مغل،زین بٹ اور دیگر بھی موجود تھے ۔