پی ایس ایل میچز میں افسران کی ڈیوٹیاں لگا دی گئیں

ہفتہ 17 مارچ 2018 21:59

پی ایس ایل میچز میں افسران کی ڈیوٹیاں لگا دی گئیں
لاہور۔17 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2018ء) ڈی سی لاہور سمیر احمد سید کی ہدایت پر پی ایس ایل میچز میں افسران کی ڈیوٹیاں لگا دی گئیں ہیں۔افسران پی ایس ایل کے دونوں میچز کے موقع پر مختلف مقامات پر تعینات رہیں گے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) طاہر فاروق مین انکلوژر میں ڈیوٹی دیں گے۔اے ڈی سی جی رائو امتیاز احمد ٹرانسپورٹ اور اے ڈی سی فنانس کیپٹن(ر) وقاص راشد پارکنگ کے معاملات کودیکھیں گے۔

اسسٹنٹ کمشنر عبداللہ خرم نیازی کنال روڈ پر امور سرانجام دیں گے۔اسسٹنٹ کمشنر کینٹ شاہ میر اقبال نشتر پارک میں موجود ہونگے۔اسسٹنٹ کمشنر محمد انور بریال فیروز پور روڈ ، برکت مارکیٹ روڈاور پنجاب یونیورسٹی پارکنگ کے معاملات دیکھیں گے۔اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ ملک راشد نعمت مین بلیوارڈسے ملحقہ روڈز ، لبرٹی پارکنگ پر تعینات ہونگے۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر شالیمار علی اکبر بھنڈر مال روڈ پر معاملات کو دیکھیں گے۔

اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر محمد خاور بشیر مین گیٹ پی سی بی پر ڈیوٹی دینگے۔اسسٹنٹ کمشنر ایچ آر( کوآرڈینیشن) میڈم مدیحہ طاہر شاہ میٹنگز کے معاملات کو دیکھیں گی۔امیر علی قذافی اسٹیڈیم کے اندرونی معاملات کو دیکھیں گے۔ایس این اے عمر سعید سی سی ٹی وی کیمروں کی مانیٹرنگ کریں گے۔اسسٹنٹ کمشنر پروٹوکول صفدر ورک مین بلیوارڈ سے ملحقہ روڈز، لبرٹی، جام شیریں اور سن فورٹ پارکنگ کے معاملات دیکھیں گے۔

چورہدری غیاث الدین سیکرٹری ڈی آر ٹی اے ٹرانسپورٹ کو دیکھیں گے۔ڈسٹرکٹ آفیسر سپورٹس تنویر عباس کنٹرول روم میں ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ ڈی ایم او عابد شوکت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کو چیک کریں گے۔ ڈسٹرکٹ آفیسر ایس ڈبلیو سرفرازاحمد قذافی اسٹیڈیم کے اندر اور روٹس پر صفائی ستھرائی کے انتظامات کو مانیٹر کریں گے۔سول ڈیفنس آفیسر قاری شیر عالم سول ڈیفنس کے معاملات کو دیکھیں گے۔

عمران مقبول پبلک ریلیشن آفیسر پروموشن سرگرمیوں کو دیکھیں گے۔ ڈسٹرکٹ آفیسر فوڈ محمد ایوب تعینات ملازمین کے لیے لنچ باکس کے انتظامات کو دیکھیں گے۔ چیف ایگزیکٹو ہیلتھ آفیسر ید اللہ موبائل ہسپتال کے معاملات کو دیکھیںگے اسی طرح ڈی سی لاہور سمیر احمد سید کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی قذا فی اسٹیڈیم کے تمام انکلوژرز میں تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔

بارہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس قذافی اسٹیڈیم کے مختلف انکلوژر زمیں ڈیوٹی دیں گے۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹس شائقین کو فروخت کی جانے والی کھانے پینے کی اشیاء پرگراں فروشی کی صورت میں کارروائی کریں گے۔جاوید میاں داد انکلوژر میں منیر احمد نائب تحصیلدار ماڈل ٹائون کو تعینات کیا گیا ہے۔سعید انور انکلوژر میں سب رجسٹرار آصف حسین،امتیاز حسین،حنیف محمد اور ظہیر عباس انکلوژر میں سب رجسٹرار راوی ٹائون مرتضیٰ ملک،سرفراز نواز انکلوژر میں سب رجسٹرار اقبال ٹائون شاہدیعقوب،سعید انکلوژر میں سب رجسٹرار گلبرک حق نواز رانجھا،رمیض راجہ انکلوژر میں سب رجسٹرار سمن آباد سید اقبال شاہ،عبدالقادر انکلوژر میں جی اے ون عمر طیب،ماجد خان انکلوژر میںمحمد غلام سرورنذر اور انضمام انکلوژر میں ای اے ایس او ماڈل ٹائون محمد احمد سید ،عبدالقادر انکلوژر میں ای اے ایس او رئوف احمد،فضل محمود انکلوژر میں سب رجسٹرار نشتر زون اسد کاظی اور عمران خان انکلوژر میں محمد انور ساجد سپرنٹنڈنٹ ڈی سی آفس کو تعینات کیا گیا ہے۔

علاوہ ازیںکمشنر لاہور عبداللہ خان سنبل اور ڈپٹی کمشنر سمیر احمد سیدنے قذافی اسٹیڈیم کا دورہ کیا۔ کمشنر لاہور اور ڈی سی لاہور نے قذافی اسٹیڈیم کے اطراف کا جائزہ لیا۔ انہوں نے وہاں پر صفائی اور سیکیورٹی کے انتظامات کو چیک کیا۔

متعلقہ عنوان :