وزیر اعلی پنجاب کی پالیسی پڑھو پنجاب ، بڑھو پنجاب کے تحت ہر بچے کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے سکول میں داخل کیا جائے ،ڈپٹی کمشنر

ہفتہ 17 مارچ 2018 21:57

پاکپتن۔17 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2018ء) وزیر اعلی پنجاب کی پالیسی پڑھو پنجاب ، بڑھو پنجاب کے تحت ہر بچے کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے سکول میں داخل کیا جائے ، ایجو کیشن افسران ، تعلیمی اداروں کے ہیڈ معلم/ معلمات اور اساتذہ کرام بچوں کو سکول میں داخل کریں اور ان کی بہترین طریقے سے تعلیم تربیت کریں ، غریب اور دیگر متوسط طبقہ سے تعلق رکھنے والے گھرانوں کے بچوں کو سکول میں داخل کرنے کیلئے ہر سطح پر مو ثر کاوشیں کی جائیں ،معاشرہ کے صاحب الرائے لوگ بچوں کو سکول میں داخل کرانے کیلئے ہر سطح پراپنا متاثر کن کردار ادا کریں ، حکومت پنجاب تعلیمی اداروں میں بچوں کو تمام سہولیات فراہم کی جارہی ہیں اور ان کو علم کی شمع سے منور کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں ، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد نے گورنمنٹ فاضلکا اسلامیہ ہائی سکول میں انرولمنٹ کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل آصف اقبال ، ، ایجو کیشن افسران معاشرہ کے صاحب الرائے ، سلیم العقل ،سول سو سائٹی کے اراکین ، والدین ، سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران بھی موجودتھے ، ڈپٹی کمشنر راجہ منصورا حمد نے بدست خودبچی کو سکول میں داخل کیا اورسکول بیگ ، یونیفارم ،کتابیں ، کاپیاں بھی دیں ، ڈپٹی کمشنر راجہ منصورا حمد نے ایجوکیشن افسران ، تعلیمی اداروں کے سر بر اہان کو ہد ایات جاری کیں کہ انرولمنٹ کے حوالہ سے ملنے والٹ تارگٹ کو ہر صورت حا صل کیا جائے ، علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر راجہ منصورا حمد نے گورنمنٹ ہائی سکول میں شجر کاری مہم کے سلسلہ میں پودا لگایا ، ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد نے سی ای اوایجو کیشن ، ایجو کیشن افسران ، تعلیمی اداروں کے افسران کو شجر کاری مہم کے سلسلہ میں پودے لگانے کے سلسلہ میں بھی ہد ایات جاری کیں۔

متعلقہ عنوان :