گزشتہ سال ڈویژن بھرکی غریب بیوہ خواتین میں 1071گائیں،بھینس اور1052بھیڑ بکریاں تقسیم کی گئیں

ہفتہ 17 مارچ 2018 21:57

فیصل آباد۔17 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2018ء) سیکرٹری لائیوسٹاک پنجاب نسیم صادق کے ویژن کے مطابق غریب بیوہ خواتین کی فلاح وبہبود اور انہیں معاشی طور پر مستحکم بنانے کے پروگرام کے سلسلے میں ڈویژن بھر میں گزشتہ سال 1071گائیں،بھینس اور1052بھیڑ بکریاں تقسیم کی گئیں جبکہ رواں سال کے دوران چاروں اضلاع میں اب تک 534چھوٹے جانور(بھیڑ،بکریاں)تقسیم کردئیے گئے ہیں اور یہ سلسلہ مرحلہ وار پروگرام کے تحت جاری ہے۔

یہ بات ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر صالحہ گل کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس کے دوران بتائی گئی جس میں محکمہ لائیوسٹاک کی سالانہ ترقیاتی سکیموں پر عملدرآمد کی پیشرفت کاجائزہ لیا گیا۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر عبدالماجد،ایڈیشنل ڈائریکٹرز،ڈپٹی ڈائریکٹرزودیگر موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر لائیوسٹاک نے گزشتہ سال غریب بیوہ خواتین میں جانوروں کی تقسیم کا عمل کامیابی سے مکمل کرنے کے سلسلے میں محکمہ کے افسران کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ رواں سال بھی تقسیم کاتمام طریقہ کارشفاف انداز میں پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔

انہوںنے کہا کہ فارمرز کوان کی دہلیز پر محکمانہ سہولتوں کی فراہمی میں کوئی رکاوٹ نہیں آنی چاہیے۔اس مقصد کیلئے افسران وسٹاف تندہی سے فرائض انجام دیں۔انہوں نے کٹڑا بچائو اور کٹٹرے فربہ کرنے،دیہی مرغبانی کے فروغ ودیگر منصوبوں کی پیشرفت پراطمینان کا اظہار کیا اور مال شماری مہم پر ذمہ دارانہ عملدرآمد کی تاکید کی۔انہوں نے کہا کہ مہم کے دوران جمع ہونے والا ڈیٹا بغیر کسی تعطل کے متعلقہ ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیا جائے تاکہ جانوروں کے صحیح اعدادوشمار کااندازہ ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :