احسان کرکٹ کلب نے فیسٹول میچ میں سٹی جمخانہ کو شکست دے دی

ہفتہ 17 مارچ 2018 21:55

احسان کرکٹ کلب نے فیسٹول میچ میں سٹی جمخانہ کو شکست دے دی
لاہور۔17 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2018ء) احسان کرکٹ کلب نے فیسٹول میچ میں سٹی جمخانہ کلب کو 3وکٹوں سے شکست دے دی غالب مارکیٹ گراونڈ میں منعقدہ میچ میں سٹی جمخانہ نے پہلے کھیل کر مقررہ 30اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 228رنز بنائے محمد بلال نے 43اور احمد علی نے 33رنز بنائے احسن جٹ ، انعام جٹ اور علی یاسین نے 2,2وکٹیں حاصل کیں احسان کلب نے ہدف 29.2اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر عبور کر لیا عبداللہ احسان نے 61، سید کیف نے 31، احمد بن صفدر نے 29اور کاشف ارشاد نے 22رنز بنائے وقار احمد نے 4اور محمد جنید نے 3وکٹیں حاصل کیں فاتح ٹیم کے عبداللہ احسان شاندار کاکردگی پر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے �

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :