اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالراور چینی یوآن کی قدرمیں استحکام

ہفتہ 17 مارچ 2018 21:55

اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالراور چینی یوآن ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2018ء) اوپن کرنسی مارکیٹ میں ہفتہ کوروپے کے مقابلے میں امریکی ڈالراور چینی یوآن کی قدرمیں استحکام جبکہ یورو، برطانوی پائونڈ،سعودی ریال اور یواے ای درہم کی قدر میں کمی کا رجحان رہا۔ فار ایکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ہفتہ کو اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں استحکام رہا، جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید111.50روپے اور قیمت فروخت111.80روپے پرمستحکم رہی ۔

ہفتہ کو یورو کی قدر میں70 پیسے اور برطانوی پونڈ کی قدر میں 25پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں باالترتیب یورو کی قیمت خرید 136.70 روپے سے گھٹ کر 136.00 روپے اور قیمت فروخت 138.20 روپے سے گھٹ کر 137.50 روپے جبکہ برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 154.75 روپے سے گھٹ کر 154.50 اور قیمت فروخت 156.25 روپے سے گھٹ کر 156.00 روپے ہو گئی ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو سعودی ریال اور یواے ای درہم کی قدرباالترتیب 5،5پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ، جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید29.60 روپے سے گھٹ کر20.55روپے اور قیمت فروخت29.85روپے سے گھٹ کر29.80روپے اور یو اے ای درہم کی قیمت خرید30.30 روپے سے گھٹ کر30.25روپی اور قیمت فروخت30.55روپے سے گھٹ کر30.50روپے ہوگئی۔

ہفتہ کو چینی یوآن کی قدرمیں استحاکم رہا، جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید18.20روپے اور قیمت فروخت19.20روپے پرمستحکم رہی۔ہفتہ کو انٹربینک مارکیٹ تعطیل کے باعث بندرہی۔