ڈائمنڈ پینٹس نیشنل اوپن پولو چمپئن شپ برائے قائداعظم گولڈ کپ 2018ء کا فائنل کل کھیلا جائیگا

ہفتہ 17 مارچ 2018 21:53

ڈائمنڈ پینٹس نیشنل اوپن پولو چمپئن شپ برائے قائداعظم گولڈ کپ 2018ء کا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2018ء) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام ڈائمنڈ پینٹس نیشنل اوپن پولو چیمپئن شپ برائے قائداعظم گولڈ کپ 2018ء کا فائنل کل بروز اتوار 18 مارچ 2018ء کو تاریخی ایبک گرائونڈ میں باڑیز اور ماسٹر پینٹس /رضویز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ فائنل ساڑھے تین بجے شروع ہوگا۔ فائنل سے قبل دوپہر 1.45 پر سب سڈری فائنل ڈائمنڈ پینٹس اور آرمی کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

لاہور پولوکلب کے صدر عرفان علی حیدر کے مطابق پولو کے سیزن کے سب سے بڑے سپورٹنگ ایونٹ نیشنل اوپن پولو کپ کا فائنل بہت ہی زبردست ہوگا۔ دونوں ٹیمیں بہت ہی فارم میں اور بہترین ہیں۔ اس سال پولو کا سیزن بہت عمدہ رہا۔ 7 ٹیموں میں 12 پروفیشنل غیرملکی کھلاڑیوں نے شرکت کی جبکہ دو غیرملکی امپائرز بھی موجود رہے۔

(جاری ہے)

عرفان علی حیدر نے ڈائمنڈ پینٹس کے سی او میر شعیب احمد کا خصوصی شکریہ ادا کیا جنہوں نے پولو کے سب سے بڑے ایونٹ کو سپانسر کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ سپانسرز کی شرکت کے بغیر کھیلوں کا فروغ مشکل ہے۔ فائنل کھیلنے والی ٹیم باڑیز میں نفیس باڑی ، بلال حئی رومیرو زیوالٹااور ٹی ٹو روئز گنزو، ماسٹر پینٹس /رضویز کی ٹیم میں فاروق امین صوفی، ثاقب خان خاکوانی، حمزہ مواز خان اور خوان کروز لوساڈا شامل ہیں۔ سب سڈری فائنل کھیلنے والی ٹیموں میں ڈائمنڈ پینٹس میں میر حذیفہ احمد، ممتازعباس نیازی، ایلگیو سیلسٹینو، ماکس اریا،آرمی کی ٹیم میں بریگیڈیئر ذوالفقار علی بیگ، میجر عمر منہاس، مائیگل لوئیس دگن اور اگناسیو نیگری شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :