اوکاڑہ ،دو مختلف مقامات پر ٹریفک کے دو حادثات ،دو بھائیوں سمیت تین افراد جاں بحق ،دو افراد زخمی ہوگئے

ہفتہ 17 مارچ 2018 21:53

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2018ء) اوکاڑہ کے دو مختلف مقامات پر ٹریفک کے دو حادثات میں دو بھائیوں سمیت تین افراد جاں بحق دو افراد زخمی ہوگئے،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا،تفصیلات کے مطابق ٹریفک کا پہلا حادثہ اڈا پیروالی پاکپتن روڈ پر ہوا جہاں تیز رفتار ٹرک نہ دو موٹرسائیکل سوار سگے بھائیوں ضمیر حیدر اور منیر حید ر کو کچل دیا جنہیں شدد زخمی حالت میں ٹی ایچ کیو ہسپتال دیپالپور منتقل کر دیا گیا جہاں پر دونو ں بھائی زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے دم توڑ گئے،ٹرک ڈرائیوار جائے حادثہ سے فرار ہو نے میں کامیاب ہو گیا ،ٹریفک کا دوسرا حادثہ بگھیانہ روڈ پر ہوا جہاں دو مو ٹرسائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں،حادثہ کے نتیجہ میں محمد اصغر ولد حیات سکنہ اراضی شنکر داس سٹرک پر گر گیا اسی دوران مخالف سمت سے آنے والی ٹر یکٹر ٹرالی اس کے اوپر چڑھ گی اور اصغر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا،جبکہ دو مو ٹر سائیکل سوار زخمی ہو گئے جنہیں ریسکیو1122کے ذریعے ڈسٹرکٹ ہسپتال طبعی امداد کے لئے منتقل کر دیا گیا پولیس نے حادثات کی تحقیقات شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :