چیئرمین سینیٹ میر صادق سنجرانی (کل) کوئٹہ پہنچیں گے

ہفتہ 17 مارچ 2018 21:53

چیئرمین سینیٹ میر صادق سنجرانی (کل) کوئٹہ پہنچیں گے
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2018ء) چیئرمین سینیٹ میر صادق سنجرانی (کل)اتوا ر کو نجی ایئر لائن کے ذریعے کراچی سے کوئٹہ پہنچیں گے ۔

(جاری ہے)

پروگرام کے مطابق وہ کوئٹہ میں گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی ،صوبائی وزراء ،ارکان اسمبلی سینیٹر ز ،ایم این ایز قبائلی عمائدین ودیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں کرینگے ۔چیئرمین سینیٹ میر صادق سنجرانی کو ائر پورٹ سے جلوس کی شکل میں اور سخت سیکورٹی میں انکی رہائش گاہ تک لایاجائے گا ۔