آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا فرنٹیئر فورس رجمنٹل سینٹر ایبٹ آباد کا دورہ

لیفٹیننٹ جنرل غیور محمود کوفرنٹیئر فورس رجمنٹ کے کرنل کمانڈنٹ کے بیج لگائے گئے

ہفتہ 17 مارچ 2018 21:49

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا فرنٹیئر فورس رجمنٹل سینٹر ایبٹ آباد ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2018ء)آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے فرنٹیئر فورس رجمنٹل سینٹر ایبٹ آباد کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کیمطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فرنٹیئرفورس رجمنٹل سینٹر ایبٹ آباد کے دورے میں لیفٹیننٹ جنرل غیور محمود کوفرنٹیئر فورس رجمنٹ کے کرنل کمانڈنٹ کے بیج لگائے گئے۔اس موقع پر پاک فوج کے سابق سربراہ جنرل (ر) راحیل شریف نے بھی آرمی چیف کے ساتھ غفور محمود کو رینک لگائے۔آئی ایس پی آر کے مطابق رینک لگانے کی تقریب میں حاضر اور ریٹائرڈ افسران کی بڑی تعداد شریک ہوئی اور آرمی چیف نے کمانڈنگ افسران سے خطاب میں دفاع وطن کیلئے پفرز کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔