سی ڈی ای کا کشمیرہائی وے پر قائم غیرقانونی تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ

ہفتہ 17 مارچ 2018 21:49

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2018ء) وفاقی ترقیاتی ادار(سی ڈی ای) نے کشمیرہائی وے کے رائٹ آف وی/ایکوائرلینڈ پر قائم غیرقانونی تجاوزات کے خلاف 20 مارچ کو گرینڈ آپریشن کی تیاری کا فیصلہ کیا ہے۔آپریشن میںاسلام آباد انتظامیہ اور اسلام آباد پولیس سے پولیس،مجسٹرئیل سپورٹ سمیت اے ٹی ایس اور رینجرز سکواڈ کو مدد کے لئے طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

ممبراسٹیٹ سی ڈی اے نے چیف کمشنراسلام آباد اور آئی جی اسلام آباد کے نام لکھے خط میں آپریشن سے متعلق اگاہ کردیا گیا ہے۔جبکہ اسی خط میں آئی سی ٹی انتظامیہ اور پولیس سے عدالتی احکامات کی روشنی میں مکمل اور ہر قسم کی مکمل سپورٹ کی درخواست بھی کی گئی ہے۔آپریشن کی نگرانی سی ڈی اے کے ڈائریکٹر ماحولیات(ویسٹ)کی نگرانی میں کیا جائے گا جبکہ خط کے متن میں تمام متعلقہ شعبہ جات کے سربراہان کو آپریشن کے وقت اپنی اور سٹاف کی موجودگی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔