اسلام آباد ضلعی انتظامیہ کاگاڑیوں کی فنسی نمبر پلیٹوں کے خلاف دو روزہ مہم کا آغاز

ہفتہ 17 مارچ 2018 21:49

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2018ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کے شعبہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے گاڑیوں کی فنسی نمبر پلیٹوں کے خلاف دو روزہ مہم کا آغاز کر دیا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ضلعی انتظامیہ کے ترجمان کے مطابق مہم کے دوران اب تک 400سے زائد فینسی نمبر پلیٹیں اتاری گئی ہیں۔ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے عملہ نے شہریوںکو ہدایت کی ہے کہ وہ محکمہ ایکسائز سے جاری نمبر پلیٹیں لگائیں۔ غیرقانونی نمبر پلیٹس کی قطعی اجازت نہیں ہو گی۔ ترجمان نے بتایا کہ گزشتہ روز کارروائی کے دوران ایک ہزار فینسی نمبر پلیٹیں ضبط کی گئی تھیں۔