Live Updates

ڈاکٹر عامر لیاقت حسین پیپلز پارٹی میں شمولیت کیلئے پر تول رہے تھے

آصف زرداری کیساتھ کئی روز سے رابطے میں تھے، تاہم ناکامی کے بعد تحریک انصاف کی جانب دوبارہ دیکھنے پر مجبور ہوگئے: اینکر وسیم بادامی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 17 مارچ 2018 19:06

ڈاکٹر عامر لیاقت حسین پیپلز پارٹی میں شمولیت کیلئے پر تول رہے تھے
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 مارچ 2018ء) معروف اینکر وسیم بادامی کا دعوی ہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین پیپلز پارٹی میں شمولیت کیلئے پر تول رہے تھے۔ تفصیلات کے مطابق معروف اینکر و مذہبی اسکالر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔ عامر لیاقت حسین نے ہفتے کے روز نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف میں شمولیت کا عندیہ دیا۔

عامر لیاقت حسین کا کہنا تھا کہ اس وقت ان کی پسندیدہ ترین جماعت تحریک انصاف ہے۔ جبکہ وہ اگلے ہفتے سیاست میں واپس آ رہے ہیں۔ اس حوالے سے اب معروف اینکر وسیم بادامی کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔ وسیم بادامی نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی اطلاعات کے مطابق عامر لیاقت حسین پیپلز پارٹی میں شمولیت کیلئے پر تول رہے تھے۔

(جاری ہے)

عامر لیاقت حسین آصف زرداری کیساتھ کئی روز سے رابطے میں تھے۔ تاہم پیپلز پارٹی میں شمولیت کی کوششوں میں عامر لیاقت حسین کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ اس ناکامی کے بعد ہی عامر لیاقت حسین تحریک انصاف کی جانب دوبارہ دیکھنے پر مجبور ہوئے۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کچھ عرصہ قبل ہی تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والے تھے اور تب بھی اس حوالے سے معاملات طے پاگئے تھے۔ تاہم تحریک انصاف کے رہنماوں اور کارکنوں کے بھرپور احتجاج اور اعتراض کے بعد عمران خان عامر لیاقت کو پارٹی میں شامل کرنے کا معاملہ موخر کرنے پر مجبور ہوگئے تھے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات