موبائل فون کی درآمدات میں 14.25 فیصد اضافہ ریکارڈ

ہفتہ 17 مارچ 2018 21:49

موبائل فون کی درآمدات میں 14.25 فیصد اضافہ ریکارڈ
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2018ء) رواں مالی سال کے ابتدائی 7ماہ میں ملک میں موبائل فون کی درآمدات میں گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 14.25فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

ادارہ شماریات پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرجنوری2018تک ملک میں 456.263ملین ڈالرمالیت کے موبائل فون سیٹ درآمد کئے گئے جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 14.25فیصد زیادہ ہے ۔

گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران ملک میں موبائل فون سیٹوں کی درآمدات پر399.351ملین ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہواتھا۔ اعدادوشمارکے مطابق رواں سال جنوری کے مہینے میں ملک میں موبائل فون کی درآمدات پر79.762ملین ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا، جنوری 2017 میں موبائل سیٹوں کی درآمدات پر 70.174 ملین ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا تھا۔

متعلقہ عنوان :