وفاقی پولیس اولمپکس میں آپریشنز ڈویژ ن ا ور سکیورٹی ڈویژن کی ٹیموں نے اپنے اپنے میچز جیت لئے

ہفتہ 17 مارچ 2018 21:47

وفاقی پولیس اولمپکس میں آپریشنز ڈویژ ن ا ور سکیورٹی ڈویژن کی ٹیموں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2018ء) وفاقی پولیس اولمپکس میں آج کرکٹ کے دو میچز کھیلے گئے جس میں آپریشنز ڈویژ ن ا ور سکیورٹی ڈویژن کی ٹیموں نے اپنے اپنے میچز جیت لئے،مہمان خصوصی ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز نے دونوں ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے۔پولیس ترجمان کے مطابق اسلام آباد پولیس اولمپکس کا سلسلہ جاری ھے اور ہفتہ کے روز دو کرکٹ میچز کھیلے گئے جن میں پہلا میچ آپریشن ڈویژ ن اور لاجسٹک ڈویژ ن کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔

آ پر یشن ڈویژ ن کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 176 رنز سکور کئے۔جواب میں لا جسٹک ڈویژ ن کی ٹیم 153کے مجمو عی سکو ر پر آ ل آئو ٹ ہو گئی اس طر ح آ پر یشن ڈویژ ن 19رنز کی بر تر ی سے یہ میچ اپنے نام کر لیا ، آ پر یشن ڈویژ ن کے عاطف حسین کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا ،اسی طر ح ٹورنامنٹ کا دوسرامیچ سیکو رٹی ڈویژ ن اور سپیشل بر انچ اور ٹر یفک ڈویژ ن کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا ، ٹر یفک ڈویژ ن کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں69 رنز سکور کئے۔

(جاری ہے)

جواب میں سیکور ٹی ڈویژ ن کی ٹیم نے 9.5آا ورز میں ایک وکٹ پر مطلو بہ حدف پو ر ا کر تے ہو ئے یہ میچ اپنے نام کر لیا ، سیکور ٹی ڈویژ ن کے وقاص کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ڈی آئی جی ہیڈ کو ارٹرز نا صر محمود ستی نے اولمپکس کا کامیابی سے انعقاد کروانے پرسپورٹس آفیسر محمد ایوب اعوان ،اسسٹنٹ سپورٹس آفیسر محمد طاہرکی تعریف کی اور کہا کہ کھیلوں کی سرگرمیاں انسانی زندگی کی ترقی اور قیام میں اہم کردار ادا کرتی ہیں اور صحت مند معاشرے کی تعمیر میں مدد کرتی ہیں۔

کھیلوں سے نہ صرف لوگوں میں مقابلے کا رجحان پیدا ہوتا ہے بلکہ دبائو کے ماحول سے نکلنے میں بھی معاون ثابت ہوتے ہیں۔ چونکہ پولیس افسران و جوان لوگوں کی جان و مال کے تحفظ ،جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی اور امن و عامہ کے قیام کے لئے مقررہ اوقات سے بھی زیادہ وقت کے لئے اپنے فرائض منصبی سرانجام دینے میں مصروف رہتے ہیں جس وجہ سے وہ ذہنی دبائو کا شکار ہو جاتے ہیں۔

پولیس اہلکاروں کی توجہ ایک جیسی روزمرہ روٹین سے ہٹا کراورذہنی طور پر تھکا دینے والے امور سے وقتی طور پر ان کی ذہنی و جسمانی فٹنس کو برقرار رکھنے کے لئے کھیلوں کا انعقاد کرایا جارہا ہے۔اس سے اہلکار ایک نئے جذبے او رولولے کے ساتھ فرائض منصبی سرانجام دے سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر سلطان اعظم تیموری جوانوں کی ذہنی و جسمانی فٹنس اور ان کی ویلفئیر کے لئے خصوصی توجہ لے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :