کراچی، احتساب عدالت نے 462ارب روپے کرپشن سے متعلق ریفرنس کیس میں ڈاکٹر عاصم کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی

ہفتہ 17 مارچ 2018 21:47

کراچی، احتساب عدالت نے  462ارب روپے کرپشن سے متعلق ریفرنس کیس میں  ڈاکٹر ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مارچ2018ء) کراچی کی احتساب عدالت نے 462ارب روپے کرپشن سے متعلق ریفرنس کیس میں سابق وفاقی مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی ہے ،کراچی کی احتساب عدالت میں سماعت کے موقع پرنیب کی جانب سے احتساب عدالت میں گواہ محمد حسین کو پیش کیا گیا جبکہ سابق مشیرپٹرولیم ڈاکٹرعاصم عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔

(جاری ہے)

ملزمان کے وکلاء نے گواہ محمد حسین پر اپنی جرح مکمل کرلی ہے ،جبکہ عدالت نے آئندہ سماعت پر مزید گواہان کو طلب کرلیا ہے ،اس موقع پر احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم کو 24مارچ سے 2اپریل تک بیرون ملک جانے کی اجازت دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 24مارچ تک ملتوی کردی ہے ۔