صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر خواجہ عمران نذیر کا پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں کی انتظامیہ کو 21 مارچ تک کے ایئر کنڈیشنر چلانے کا حکم

ہفتہ 17 مارچ 2018 21:27

صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر خواجہ عمران نذیر کا پنجاب کے تمام ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مارچ2018ء) صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر خواجہ عمران نذیر نے صوبے بھر کے تمام سرکاری ہسپتالوں کی انتظامیہ کو 21 مارچ تک کے ایئر کنڈیشنر چلانے کا حکم دے دیا ہے، انہوں نے یہ حکم پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں کے ایم ایس صاحبان کی ماہانہ کارکردگی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، جس میں صوبے بھر کے سرکاری ہسپتالوں کے ایم ایس نے شرکت کی، کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ صوبے بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں زیر علاج مریضوں کو زیادہ سے زیادہ طبی سہولتیں فراہم کی جائیں، اس سلسلے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، صوبائی وزیر نے کہا کہ موسم گرما کا آغاز ہونے والا ہے، 21 مارچ تک تمام ہسپتالوں کے ایئر کنڈیشنر آن کر دیئے جائیں اور ہسپتالوں میں بچوں کی سکریننگ کے کیمپوں کے انعقاد کو یقینی بنایا جائے، ایم ایس کانفرنس میں صوبے بھر سے آئے ہوئے ایم ایس صاحبان نے اپنے اپنے ہسپتالوں کی کارکردگی رپورٹ پیش کی اور صوبائی وزیر کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔

متعلقہ عنوان :