پیپلزپارٹی دور میں بھی باہمی تعاون کا سلسلہ جاری تھا اب بھی ہے،مولانا فضل الرحمان

پیپلزپارٹی اور(ن) لیگ چارٹر آف ڈیموکریسی کی پالیسی پر عمل کریں،سربراہ جے یو آئی ف

ہفتہ 17 مارچ 2018 21:27

پیپلزپارٹی دور میں بھی باہمی تعاون کا سلسلہ جاری تھا اب بھی ہے،مولانا ..
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مارچ2018ء)جمعیت علمائے اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے دور میں بھی باہمی تعاون کا سلسلہ جاری تھا اور اب بھی مفاہمت جاری ہے۔پیپلزپارٹی اور(ن) لیگ چارٹر آف ڈیموکریسی کی پالیسی پر عمل کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں جو مناظر سامنے آئے وہ اچھے نہیں ہیں،یہی حال رہا تو عام آدمی کا جمہوریت سے اعتماد اٹھ جائے گا،جوتا مارنے کی سیاست کی مذمت کرتے ہیں،یہ سلسلہ کہاں سے آیا سوچنے کی بات ہے،جوتے اور سیاہی پھینکنا سیاسی بداخلاقی ہے،ایسا سلسلہ جاری رہا تو کوئی سیاستدان محفوظ نہیں رہے گا۔

سینیٹ الیکشن میں جمہوریت کو شکست اور مفاد پرست قوتیں کامیاب ہوئیں۔انہوں نے خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ چارٹر آف ڈیموکریسی کی پالیسی پر عمل کریں،سب کے درمیان دیانتدار سیاست کرنے کا معاہدہ ہونا چاہئے۔ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ایم ایم اے میں کوئی اختلاف نہیں۔