حساس اداروں کی رپورٹ ، وزارت داخلہ نے وفاق میں بھی ترقیاتی منصوبوں بارے سیکورٹی الرٹ جاری کردیا

ہفتہ 17 مارچ 2018 21:27

حساس اداروں کی رپورٹ ، وزارت داخلہ نے وفاق میں بھی  ترقیاتی منصوبوں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مارچ2018ء) وزارت داخلہ نے حساس اداروں کی رپورٹ کے بعد ملک بھر کی طرز پر وفاقی دارالحکومت میں بھی ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے سیکورٹی الرٹ جاری کردیا گیا۔

(جاری ہے)

معتبر ذرائع کے مطابق حساس اداروں کی رپورٹ کے بعد وزارت داخلہ کی ہدایت پر وفاقی دارالحکومت میں بھی ریڈ الرٹ جاری کرتے ہوئے غیر ملکی خاص طور پر چائنیز کی سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے کشمیر ہائی وے اور اسلام آباد ایکسپریس ہائی وے پر پاک فوج کے جوانوں کی پیٹرولنگ اور ناکہ جات بھی قائم کردیئے گئے ہیں بھارتی خفیہ ایجنسی کی جانب سے دیگر سماج دشمن عناصر کی مدد سے سی پیک کو ٹارگٹ کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے الرٹ میں غیر ملکیوں خاص طور پر چائنیز شہریوں کی سیکورٹی پر الرٹ جاری کیا گیا واضح رہے اس سے قبل وفاقی دارالحکومت میں چائنیز شہریوں کو ٹارگٹ کرنے کی تین سنگین نوعیت کے واقعات رونما ہوچکے ہین تھانہ سبزی منڈی کے علاقے سیکٹر آئین ٹین میں دوران واردات ڈکیتی سمیت تھانہ کوہسار اور رمنا میں چینی باشندوں کو نشانہ بنایا گیا جس کے بعد سیکورٹی اداروں کی دوڑیں لگ گئی تھیں آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ایس پی اسلام آباد نجیب الرحمن بگوی کا کہنا تھا چینی خاص طور پر غیر ملکیوں کی سیکورٹی موثر بنانے کیلئے اقدامات کئے جاریہ ہیں اور اس حوالے سے تمام سرکلز میں فوکل پرسن مقرر کرکے جامع حکمت عملی تشکیل دی جارہی ہے سماج دشمن عناصر کو اپنے ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

متعلقہ عنوان :