انڈس موٹر کمپنی کی پیداوار میں اضافہ کیلئے 4 ارب روپے سے زائد کی سرمایہ کاری

ہفتہ 17 مارچ 2018 21:17

انڈس موٹر کمپنی کی پیداوار میں اضافہ کیلئے 4 ارب روپے سے زائد کی سرمایہ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مارچ2018ء) انڈس موٹر کمپنی (آئی ایم سی) نے پیداوار میں اضافہ کیلئے 4 ارب روپے سے زائد کی سرمایہ کاری کی ہے جس سے کمپنی کی پیداواری استعداد میں 20 فیصد کے اضافہ سے کمپنی کی پیداواری استعداد رواں سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران 75 ہزار یونٹس تک پہنچ چکی ہے۔

(جاری ہے)

آئی ایم سی کے سی ای او علی اصغر جمالی نے کہا ہے کہ آئی ایم ایس روزانہ 150 ملین روپے کے مقامی طور پر تیار کئے گئے پرزہ جات خریدتی ہے جبکہ پرزہ جات تیار کرنے والی ملکی صنعت سے سالانہ 40 ارب روپے سے زائد کے پرزے خریدے جا رہے ہیں جس سے ملکی آٹو انڈسٹری کی ترقی کی عکاسی ہوتی ہے۔۔

متعلقہ عنوان :