ریاض،100ملین ریال سرمایہ رکھنے والی استقدام کمپنی قانون کی خلاف ورزی پر سربمہر

ہفتہ 17 مارچ 2018 21:17

ریاض،100ملین ریال سرمایہ رکھنے والی استقدام کمپنی قانون کی خلاف ورزی ..
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مارچ2018ء) سعودی حکام نے 100ملین ریال سرمایہ رکھنے والی استقدام کمپنی کو قانون کی خلاف ورزی پر سربمہر کر دیا۔

(جاری ہے)

وزارت محنت و سماجی فروغکے ترجمان خالد اباالخیل نے بتایا کہ وزارت نے کمپنی کے پاس بڑے سرمائے کے باوجود قانون کی خلاف ورزی پر بند کیا۔ اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ وزارت محنت قانون او رضابطوں کی کس قدر پابند ہے۔کمپنی کا کھاتہ منجمد کردیا گیا ہے۔ وزار ت اس کے اکائونٹ میں موجود رقم میں سے لوگوں کے واجبات ادا کرے گی۔ یاد رہے کہ مذکورہ کمپنی نے متعدد افراد او راداروں کے ساتھ دھوکہ بازی کی تھی۔۔

متعلقہ عنوان :