پشاور میٹرو بس منصوبے میں 1141زیر زمین ستونوں میں 960کو مکمل کرلیا گیا

ہفتہ 17 مارچ 2018 21:04

پشاور میٹرو بس منصوبے میں 1141زیر زمین ستونوں میں 960کو مکمل کرلیا گیا
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مارچ2018ء) پشاور میٹرو بس منصوبے میں 1141زیر زمین ستونوں میں 960کو مکمل کرلیا گیا ہے باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ اور خیبر روڈ کو بھی منصوبے میں شامل کردیا گیا ہے ۔ستونوں کے ساتھ ساتھ آٹھ سو گارڈز بھی تیار کر لئے گئے ہیں جس کو ستونوں پر لگانے کے لئے ہیوی مشینری اور جدید کرین پشاور کے مختلف علاقوں میں پہنچا دیئے گئے ہیں پرجیکٹ منیجر خالدمختیار کے مطابق مختلف مقامات پر چھ گروپس بنائے گئے ہیں جس میں پانچ سے لیکر سات تک کرینیں ان گارڈرز کو ستونوں پر نصب کریگی یہ کرین جدید دور کے مطابق ہیں جو پانچ سو ٹن تک وزن اٹھا سکتے ہیں خیبر روڈ کو امن چوک سے زیر زمین منسلک کیا جائے گا ۔

چمکنی سے بالاحصار تک میٹرو ٹریک پر 90فیصد کام مکمل ہوگیا ہے فردوس میں نئے فلائی اوور ملک سعد پل سے منسلک ہو کر خیبر بازار پہنچے گا ۔

(جاری ہے)

گلبہار جانے کے لئے نشتر آباد سے نیا فلائی اوور تعمیر کیا جائے گا۔ بی آر ٹی منصوبے پر خیبر پختونخو احکومت کی ہدایات کی روشنی میں چوبیس گھنٹے کام جاری ہے اور اپنی مدت سے قبل منصوبے کو تعمیر کیا جائے گا ترجمان کے مطابق باچا خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ خیبر روڈ کو بھی میٹرو بس منصوبے میں شامل کیا جارہاہے خیبر بازار سے امن چوک تک فیز ٹو کا پچاس فیصد کام مکمل ہو گیا ہے ۔

1141زیر زمین ستونوں میں960مکمل ہو گئے ہیں جبکہ آج گاڈر رکھا جائے گا ۔ کنسٹرکشن کمپنیوں نے مزید انجینئرنگ کی خدمات حاصل کرلی ہیں تاکہ صوبائی حکومت کی جانب سے دی گئی ڈیڈ لائن سے قبل منصوبے پر کام مکمل کیا جا سکے ۔ باچا خا ن انٹرنیشنل ائیر پورٹ کے لئے اپ ریمپ کی تیاری جاری ہیں