سپریم کورٹ نے شرجیل میمن کے طبی معائنے کیلئے نیا میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا

ہفتہ 17 مارچ 2018 21:04

سپریم کورٹ نے شرجیل میمن کے طبی معائنے کیلئے نیا میڈیکل بورڈ تشکیل ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مارچ2018ء) سپریم کورٹ نے سابق صوبائی وزیر اطلاعات اور پی پی رہنما شرجیل میمن کے طبی معائنے کیلئے نیا میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا ہے ، میڈیکل بورڈ 15 دن میں شرجیل میمن کی میڈیکل رپورٹ سمیت تمام رپورٹس کا جائزہ لے کر نئی رپورٹ مرتب کرے گا۔ میڈیکل بورڈ میں پنجاب کے نیورو سرجن ڈاکٹر آصف بشیر، پاک فوج کے نیورو سرجن اور نجی اسپتال کے ڈاکٹر اطہر انعام بھی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیف سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان میاں سابق نثار کی سربراہی میں بینچ نے شرجیل میمن کی علاج کیلئے جیل سے اسپتال منتقلی سے متعلق درخواست کی سماعت کی ،سماعت کے دوران عدالت میں شرجیل میمن کی میڈیکل رپورٹ پیش کی گئی جسے چیف جسٹس نے مسترد کردیا ہے، چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ افسوس ہوتا ہے جب سب ڈاکٹر مل جاتے ہیں ،ہم شرجیل میمن کا پنجاب کے ڈاکٹرز یا آرمی کے ڈاکٹرز سے طبی معائنہ کرائیں گے اس کیلئے نیا میڈیکل بورڈ تشکیل دے رہے ہیں ، جبکہ اس موقع پر چیف جسٹس نے آئی جی جیل خانہ جات سے استفسار کیا کہ شارخ جتوئی کہاں ہیں جس پر آئی جی جیل خانہ جات نصرت منگن نے عدالت کو بتایا کہ شرجیل میمن کراچی سینٹرل جیل میں ہیں اور شاہ رخ جتوئی ملیر جیل میں ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیف جسٹس نے شرجیل میمن کے طبی معائنے کیلئے آرمی اور پنجاب کے ڈاکٹرز پر مشتمل نیا میڈیکل بورڈتشکیل دیتے ہوئے مزید سماعت ملتوی کردی

متعلقہ عنوان :