مس سنگا پور قتل کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری

اسلام آباد ہائی کورٹ کا ملزم معاذ وقار کو بری کرنے کا حکم

ہفتہ 17 مارچ 2018 20:54

مس سنگا پور قتل کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مارچ2018ء) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژنل بینچ نے مس سنگاپور قتل کیس کا تفصیلی فیصلہ سناتے ہوئے مرکزی ملزم معاذ وقار کی سزائے موت کالعدم قرار دے کر بری کرنے کا حکم جاری کر دیاہے گزشتہ روز عدالت عالیہ اسلام آباد نے مس سنگاپور قتل کیس میں جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویڑنل بینچ کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

فاضل بینچ کے حکم نامے کے مطابق ملزم معاز وقار کے ساتھی نے قرار جرم کر لیا ہے اور پولیس نے آلا قتل بھی برآمد کر لیا ہے اس لئے قتل کے عدم ثبوت اور ساتھی ملزم کے قرار کے بعد تفصیلی فیصلے میں مرکزی ملزم معاذ وقار کی سزائے موت کالعدم دے کر بری کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

واضع رہی2013میں مس سنگاپور فہیمنہ چودھری کو اسلام آباد کے سٹی سرکل کے تھانہ آبپارہ کے علاقے سے اغوائ کرکے قتل کر دیا گیا تھا۔

گرفتار ملزم پر مس سنگاپور کے زیورات ہتھیانے کیلیے قتل کرنے کا الزامات پر آبپارہ پولیس کی جانب سے مقتولہ کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ 394درج کیا گیا جس پر ٹرائل کے بعد مقامی عدالت کے حکم پر ملزم معاذ وقار کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنائی گئی۔مقامی عدالت کے فیصلے کے خلاف وکیل صفائی کی اپیل میں عدالت عالیہ اسلام آباد کے تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ شواہد کے مطابق کسی جگہ پر ملزم اور مقتولہ کو ایک ساتھ جاتے ہوئے نہیں دیکھا گیا۔ لاش گاڑی میں ڈال کر بنی گالہ پھینکنے کے شواہد بھی نہیں ملے، لاش کہاں پڑی ہے، پولیس کو پہلے سے علم تھا، تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ مس سنگاپور کے زیورات کسی جیولر کوبیچنے کے شواہد بھی نہیں ملے۔وحید ڈوگر۔

متعلقہ عنوان :