بنگلہ دیشی نژاد برطانوی رخسانہ بیگم نے پروفیشنل باکسنگ کی دنیا میں قدم رکھ دیا

مجھے اس حوالے سے مشکلات کا سامنا تھا کہ میرا تعلق ایشیا سے ہے، میں مسلمان ہوں اور میں ایک خاتون ہوں تاہم تمام حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ،رخسانہ بیگم

ہفتہ 17 مارچ 2018 20:42

بنگلہ دیشی نژاد برطانوی رخسانہ بیگم نے پروفیشنل باکسنگ کی دنیا میں ..
ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مارچ2018ء) بنگلہ دیشی نژاد برطانوی رخسانہ بیگم نے پروفیشنل باکسنگ کی دنیا میں قدم رکھ دیابنگلہ دیشی نژاد برطانوی موتھائی اور کک باکسنگ چیمپیئن رخسانہ بیگم باکسنگ کی دنیا میں باقاعدہ قدم رکھنے جا رہی ہیں۔رخسانہ بیگم اِن دنوں پروفیشنل باکسنگ کی پہلی فائٹ کے لیے ٹریننگ میں مصروف ہیں اور انہوں نے یہ ثابت کردیا ہے کہ اگر خود پر بھروسہ ہو تو کچھ بھی کیا جاسکتا ہے۔

34 سالہ رخسانہ بیگم کالج کے زمانے سے ہی باکسنگ کا بے حد شوق رکھتی تھیں لیکن حالات و مشکلات کے باعث انہوں نے اپنا شوق اور پیشہ سب سے چھپا کر رکھا تھا۔وہ کالج میں ایتھلیٹ چیمپیئن رہیں، جس کے بعد آہستہ آہستہ انہیں کک باکسنگ میں دلچسپی شروع ہوئی اور وہ چھپ کر تھائی باکسنگ کرنے لگیں۔

(جاری ہے)

رخسانہ بیگم نے بتایا کہ 'جب میں تھائی باکسنگ کے لیے جاتی تھیں تو میرے گھر والوں کو بھی اس کی خبر نہیں ہوتی تھی، یہاں تک کہ وہ سوچتے تھے کہ شاید میں روزانہ جم جاتی ہوں'۔

انہوں نے کہا کہ 'مجھے اس حوالے سے مشکلات کا سامنا تھا کہ میرا تعلق ایشیا سے ہے، میں مسلمان ہوں اور میں ایک خاتون ہوں جو کھیلوں میں مردوں کا مقابلہ نہیں کرسکتی، جس کی وجہ سے میں اپنا کیریئر اسپورٹس میں نہیں دیکھ پا رہی تھی لیکن پھر میں نے ہمت کی اور سب کا ڈٹ کر مقابلہ کیا'۔انہوں نے 2008 میں اپنے گھر والوں کو تھائی باکسنگ کے متعلق بتایا اور پہلی مرتبہ اس کی باقاعدہ ٹریننگ شروع کی۔رخسانہ بیگم نے 2009 میں ناسازی طبیعت کے باوجود بھی برطانیہ کی مو تھائی ٹیم میں شمولیت حاصل کی جس کے بعد کک باکسنگ میں کئی میڈلز بھی جیتے اور ورلڈ کک باکسنگ ایسوسی ایشن کا ٹائٹل بھی اپنے نام کیا۔۔

متعلقہ عنوان :