ایک ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 351 پوائنٹس کا اضافہ

100 انڈیکس 43 ہزار 363 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا

ہفتہ 17 مارچ 2018 20:42

ایک ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 351 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مارچ2018ء) ایک ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 351 پوائنٹس کا اضافہ، 100 انڈیکس 43 ہزار 363 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔سینٹ کے انتخابات اور اس کے بعد کی صورتحال کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں مقامی اور بیرونی سرمایا کاروں نے محتاط رویہ اختیار کیا۔

(جاری ہے)

کاروباری ہفتے کے دوران مجموعی طور پر مارکیٹ میں 351 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور 100 انڈیکس 43 ہزار 363 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ ایک ہفتے کے دوران بیرون سرمایا کاروں نے 1 کروڑ ڈالرسے زائد مالیت کے حصص فروخت کیے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں حصص کی مالیت اس وقت کافی کم ہے۔ اگر سیاسی عدم استحکام کی فضا ختم ہوجائے تو مارکیٹ ایک بار پھر بلندیوں کے نئے ریکارڈ بھی بنا سکتی ہے۔۔

متعلقہ عنوان :