نواز شریف کی لائیو کوریج کو روکنے کیلئے پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع

ہفتہ 17 مارچ 2018 20:42

نواز شریف کی لائیو کوریج کو روکنے کیلئے پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مارچ2018ء) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی تقاریر کی لائیو کوریج پر پابندی لگانے کے مطالبے کی قرارداد اسمبلی میں جمع کرادی۔

(جاری ہے)

جس شخص کو پاکستان کی سب سے بڑی عدالت نا اہل قرا دے چکی ہے ایسے شخص کی تصاویر اور لائیو کوریج جائز نہیں ہے۔لہذا یہ ایوان سپریم کورٹ آف پاکستان سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ پیمرا کو پابند کرے کہ نا اہل شخص کی تقاریر میڈیا پر لائیور نہ چلائی جائیں۔