عوام کے ووٹوں سے منتخب حکومت نے ملکی تقدیر بدل دی ،خرم دستگیر

ہفتہ 17 مارچ 2018 20:42

عوام کے ووٹوں سے منتخب حکومت نے ملکی تقدیر بدل دی ،خرم دستگیر
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مارچ2018ء) وزیر دفاع خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ عوام کے ووٹوں سے منتخب حکومت نے ملکی تقدیر بدل دی ہے اور نواز شریف کی قیادت میں ملک نے ترقی کی ہے جبکہ فوج کے تعاون سے کراچی اور قبائلی علاقوں کو پرامن بنایا کیونکہ سیاسی استحکام ہی معاشی استحکام کی ضمانت ہے لیکن کسی کو ملک میں انتشار نہیں پھیلانے دیں گے تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ پاکستان وہ واحد ملک ہے جہاں سیاسی جماعتیں ترقی کی مخالفت کرتی ہیں جبکہ نواز شریف کی قیادت میں ملک نے ترقی کی ہے اور عوام کے ووٹ سے منتخب حکومت نے ملکی تقدیر بدل دی ہے انہوں نے کہا کہ فوج کے تعاون سے کراچی اور قبائلی علاقوں میں امن قائم کیا کیونکہ سیاسی استحکام ہی معاشی استحکام کی ضمانت ہے لیکن کسی کو بھی ملک میں انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گی