پاکستان ٹیبل ٹینس سپرلیگ کا آغاز4اپریل سے اسلام آباد میں ہوگا

ہفتہ 17 مارچ 2018 20:38

پاکستان ٹیبل ٹینس سپرلیگ کا آغاز4اپریل سے اسلام آباد میں ہوگا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مارچ2018ء) پاکستان ٹیبل ٹینس سپرلیگ کا آغاز اگلے ماہ4 اپریل سے ہوگا اور یہ ٹورنامنٹ15اپریل تک جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

اس ایونٹ کے آرگنائزر وسیم شہزاد ہیں اور اس کو پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے زیر اہتمام منعقد کیا جارہا ہے۔افتتاحی میچ کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر کھیل ریاض پیرزادہ ہوں گے۔فیڈریشن کے صدر خواجہ حسن ودود اور دیگر منتظمین نے اس ایونٹ کے انعقاد کے لئے سرگرم ہیں۔یہ ایونٹ پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔

متعلقہ عنوان :