سابق وزیر اعظم نواز شریف کل سانگلہ ہل میں جلسہ سے خطاب کریں گے

ہفتہ 17 مارچ 2018 20:05

سابق وزیر اعظم نواز شریف کل سانگلہ ہل میں جلسہ سے خطاب کریں گے
سانگلہ ہل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مارچ2018ء) سانگلہ ہل پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کل 18مارچ کو سانگلہ ہل میں نواز شریف سٹیڈیم میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ اس موقع پر ان کی بیٹی مریم نواز بھی خطاب کریں گی،اس سلسلہ میں سٹیڈیم کو پارٹی پرچموں اور بڑے بڑے بینروں اور تصاویر کیساتھ دلہن کی طرح سجادیاگیاہے۔

جلسہ کیلئے 120فٹ لمبااور 40فٹ چوڑا اسٹیج بنایا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

20ہزار کے قریب کرسیاں لگائیں گئیں ہیں،عوام کی آمدورفت کے لیے چار مخصوص گیٹ بنائے گئے ہیں،ہرآدمی کی باقاعدہ طور پر چیکنگ کی جائے گی ایک دفعہ اندر جانے والا شخص پھر جلسہ کے اختتام پر ہی واپس آئے گا ،میاں محمد نواز شریف اپنی بیٹی کے ہمراہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے ڈیڑھ بجے دن سانگلہ ہل پہنچے گے، جہاں پر وفاقی وزیر امورِ کشمیر چوہدری برجیس طاہر اور مقامی مسلم لیگی شخصیت میاں اعجاز حسین بھٹی ان کا استقبال کریں گے اور وہ سخت سکیورٹی میں چوہدری برجیس طاہر کے ڈیرے پر جائیں گے وہاں پر 20منٹ کے قیام کے بعد جلسہ گاہ میں پہنچے گے ،مسلم لیگی شخصیت میاں اعجاز حسین بھٹی کی طرف سے مریم نواز کو سونے کا تاج پہنایا جائے گا، اس موقع پر وفاقی وزیر مریم اورنگزیب و سینیٹر پرویز رشید و دیگر بھی موجودہوں گے،اس موقع پر سکیورٹی کیلئے پانچ ہزارکے قریب مردوخواتین پولیس آفیسر اور ملازمین اپنی ڈیوٹی دیں گے، جس کی باقاعدہ نگرانی DPOننکانہ صاحبزادہ بلال عمر اور DCOننکانہ ملک وحید احمد کریں گے ،اسٹیڈیم کے اندرون اور بیرون خفیہ کیمرے نسب کردیے گئے ہیں پولیس نے اسٹیڈیم کو مکمل طورپر اپنے گھیرے میں لے لیاہے، میاں محمد نواز شریف بطور وزیراعلیٰ سب سے پہلے 1987ء میں سانگلہ ہل آئے تھے ،یہ ان کا سانگلہ ہل میں چھٹا دورہ ہے، جلسہ گاہ میں لاہور،شیخوپورہ ،ننکانہ ،فیصل آباد اور حافظ آباد سے بڑی تعداد میں لوگ گاڑیوں کے قافلہ کیساتھ شرکت کریں گے، اس سلسلہ میں سانگلہ ہل شہربھر میلہ کا ساسماء ہے عوام اپنے محبوب میاں نواز شریف کو دیکھنے اور ان کا خطاب سننے کے لیے بیتاب ہیں، دوکانوں ہوٹلوں ،بازار ،ریلوے روڈ،میلاد چوک،کلاک ٹاور چوک،سٹیڈیم روڈ پر ہزاروں اشتہارات اور بینرز اورمیاں محمد نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی تصاویر آویزاں کردی گئی ہیں جگہ جگہ پارٹی ترانوں کا انتظام کیاگیاہے، میاں محمد نواز شریف کا خطاب سننے کیلئے تاجر برادری 12بجے دن کے بعد کاروبار بندکرنے کا اعلان کیاہے اور اس کیساتھ ساتھ مسلم لیگی کارکنوں نے امن و امان اور سلامتی کیلئے خصوصی دعاؤں کاسلسلہ شروع کررکھاہے، مسلم لیگی رہنما محمد حنیف کی رہائش گاہ پر جلسہ میں امن و امان کیلئے ذکرالہٰی کی محفل کا انعقاد بھی کیاگیا، میاں محمد نواز شریف کا یہ جلسہ سانگلہ ہل کی تاریخ کا ایک یادگار حیثیت اختیار کرے گا۔

متعلقہ عنوان :