فٹ بال ورلڈ کپ میں ویڈیو ٹیکنالوجی کا استعمال ہو گا

ہفتہ 17 مارچ 2018 20:05

فٹ بال ورلڈ کپ میں ویڈیو ٹیکنالوجی کا استعمال ہو گا
زیورخ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مارچ2018ء) فٹ بال کے منتظم عالمی ادارے فیفا نے تصدیق کر دی ہے کہ رواں برس روس میں منعقد کیے جا رہے عالمی کپ میں ویڈیو اسسٹنٹ ریفری ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس ٹیکنالوجی کی مدد سے پینلٹی کک دیے جانے اور ریڈ کارڈ دکھائے جانے کے فیصلوں میں ویڈیو فوٹیج سے مدد حاصل کی جائے گی۔ ناقدین کے مطابق اس ٹیکنالوجی کی مدد سے کھیل میں زیادہ شفافیت پیدا ہو سکے گی۔ اس مرتبہ ورلڈ کپ فٹ بال چودہ جون تا پندرہ جولائی روس میں منعقد کیا جا رہا ہے۔۔

متعلقہ عنوان :