مسلم لیگ ن کے لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے تمام دعوے جھوٹے ثابت ہوئے ، نرگس فیضملک

ہفتہ 17 مارچ 2018 20:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مارچ2018ء) پیپلز پارٹی کی رہنما و سابق پارلیمانی سیکرٹری نرگس فیض ملک نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے تمام دعوے جھوٹے ثابت ہوئے ۔بڑے بڑ ے اعلانات کرنے والے بتائیں کہ توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لئے انہوں نے اب تک کیا اقدامات کئے ہیں۔ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ ن نے چھ ماہ میں لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا اعلان کیا مگر ابھی تک یہ جماعت کچھ نہیں کرسکی ۔

(جاری ہے)

ہم سیاسی پوا ئنٹ سیکورنگ نہیں کرتے بلکہ پنجاب حکومت کو مشورہ دے رہے ہیں کہ وہ میٹرو بس بنانے کے بجائے بجلی پیداکرنے کے منصوبے شروع کرے ۔توانائی کا بحران کے خاتمہ کے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا ۔اس بحران کے خاتمہ کے لئے موثر حکمت عملی بنانے کی ضرورت ہے ۔عوام اس بحران سے سخت پریشان ہیں ۔لوڈ شیڈنگ میں اضافہ ہونے سے صنعتیں بند ہورہی ہیں اور روزہ داروں کومشکلات کا سامنا ہے ۔مسلم لیگ ن کی قیادت اس مسئلہ پر سنجیدگی سے غور کرے ۔ صرف لو ڈ شیڈنگ کے خاتمہ کے اعلانات کرنے سے کچھ نہیں ہوگا۔

متعلقہ عنوان :