بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں7ڈالرکی کمی ریکارڈ

ہفتہ 17 مارچ 2018 19:58

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں7ڈالرکی کمی ریکارڈ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2018ء) بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں7ڈالرکی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونا50 روپے سستا ہو گیا ۔ آل کراچی صراف اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ہفتہ کو بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں7ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ، جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت 1321 ڈالر سے گھٹ کر 1314 ڈالر ہو گئی ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں50روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت میں43 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں بالترتیب فی تولہ سونے کی قیمت 56700 روپے سے گھٹ کر 56650 روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت 48600 روپے سے گھٹ کر 48557 روپے ہو گئی ۔ہفتہ کو فی تولہ چاندی کی قیمت میں10روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت میں8.75روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں فی تولہ چاندی کی قیمت750 روپے سے گھٹ کر740روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت 642.85روپے سے گھٹ کر634.28روپے ہوگئی۔

متعلقہ عنوان :