ڈاکٹر عاصم کو علاج کے لئے بیرون ملک جانے کی اجازت

ہفتہ 17 مارچ 2018 19:41

ڈاکٹر عاصم کو علاج کے لئے بیرون ملک جانے کی اجازت
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2018ء) 17ارب روپے کی کرپشن سے متعلق ریفرنس کی سماعت،عدالت نے ڈاکٹر عاصم کو 24 مارچ سے 2 اپریل تک دبئی جانے کی اجازت دے دی، دوران سماعت ڈاکٹر عاصم کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ڈاکٹر عاصم علاج کے فالو اپ کے لئے دبئی جانا چاہتے ہیں، درخواست میں بتایا کہ گیا دبئی میںڈاکٹرزنے ڈاکٹرعاصم کوعلاج کے لیے اپائنٹمنٹ دے رکھا ہے جس کے لئے علاج کے فالو اپ کیلئے جانا ضروری ہے، عدالت نے ڈاکٹرعاصم کو24مارچ سے 2 اپریل تک دبئی جانے کی اجازت دے دی کر سماعت ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :