نواز شریف پر جوتا پھینکنے کے مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات شامل

اے ٹی اے کے تحت جوڈیشل مجسٹریٹ کو سماعت کا اختیار نہیں ، درخواست ضمانتیں متعلقہ کورٹ کو بھجوا دی گئی

ہفتہ 17 مارچ 2018 19:41

نواز شریف پر جوتا پھینکنے کے مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات شامل
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2018ء) سابق وزیراعظم محمد نواز شریف پر جوتا پھینکنے کے مقدمے میں پولیس نے دہشت گردی کی دفعات شامل کر دیں، سیشن عدالت نے درخواست ضمانتیں متعلقہ کورٹ کو بھجوا دی۔کینٹ کچہری میں سابق وزیراعظم نوازشریف پر جوتا پھینکنے والے تینوں ملزمان کی درخواست ضمانت پر کیس کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے مقدمہ میں دہشت گردی کی خصوصی دفعات کو شامل کر دیا۔

(جاری ہے)

دہشت گردی کی خصوصی دفعہ 7 اے ٹی اے کے تحت جوڈیشل مجسٹریٹ کو سماعت کا اختیار نہیں ہے۔ انچارج انویسٹی گیشن تھانہ قلعہ گجر سنگھ نے ریکارڈ عدالت میں پیش کیا ۔عدالت نے فریقین کی بحث سن کر کچھ دیر کیلئے فیصلہ محفوظ کیا اور پھر درخواست ضمانت متعلقہ کورٹ کو بھجوا دی۔جوڈیشل مجسٹریٹ طلعت محمود نے ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ ملزمان نے ایڈوکیٹ شاہد محمود اور محمد احمد ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست ضمانت دائر کی تھی۔

متعلقہ عنوان :