پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کو سینیٹ چیئرمین کے انتخاب میں (ن) لیگ کا راستہ روکنے کیلئے پس پردہ قوتوں نے اکٹھا کیا ، رانا تنویر حسین

نیازی اور زرادری کا ایکا ان کے کسی کام نہیں آئیگا بدترین شکست پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کا مقد ر ہو گی‘ وفاقی وزیر دفاع کا خطاب ، میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 17 مارچ 2018 19:38

پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کو سینیٹ چیئرمین کے انتخاب میں (ن) لیگ کا ..
لاہور/شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2018ء) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار اینڈ سائنس وٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کو سینیٹ چیئرمین کے انتخاب میں مسلم لیگ(ن) کا راستہ روکنے کے لئے پس پردہ قوتوں نے اکٹھا کیا ،نیازی اور زرادری کا ایکا ان کے کسی کام نہیں آئے گا بدترین شکست پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کا مقد ر ہو گی ،تعلیم کے شعبہ کو جدید خطوط سے استوار کرنے کے لئے وفاقی اور پنجاب حکومت نے ٹھوس اور مربوط اقدامات اٹھائے ہیںملک بھر سمیت شیخوپورہ میں نئی یونیورسٹیاں بنائی جارہی ہیں پنجاب میں دانش سکول ، لیپ ٹاپ سکیم ، سکالرز شپ ، نعت ، تلاوت اور تقریری مقابلے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور پنجاب حکومت کا تعلیم دوست پالیسی کا منہ بولتا ثبوت ہے اس کے علاوہ ہونہار طلبہ وطالبات کوغیر ملکی مطا لعاتی دوروں کے ساتھ ساتھ اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لئے بیرون ممالک کی بڑی درسگا ہوں میںبھجوایا گیا ہے تاکہ نوجوان نسل اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے ملک وقوم کی خدمت کریں ان خیالات کا اظہارا نہوں نے گورنمنٹ گرلز کالج شرقپور شریف میں تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز چودھری تنویر احمد ور ک ، پرنسپل ڈاکٹر عظمیٰ عزیز خاں ، پیر اشرف رسول ایم پی اے ، چیئر مین ایم سی شرقپور شریف میا ں عمران اشرف یعقومیہ ، ممتاز بزنس مین رانا طاہر اقبال ، لیگی رہنما حکیم سلیم اللہ ،میڈ یا کو آرڈینٹر ندیم گورایہ ، امیدوار پی پی 138میا ں عبدالرئوف ،یو سی چیئر مینز ملک نوید چوہان ، خالد ڈھلوں اور دیگر نے بھی خطاب کیا اس موقع پر وفاقی وزیر را نا تنویر حسین نے گرلز کالج شرقپور شریف میں تین نئے واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح بھی کیا تقریب کے اختتام پر انہوں نے نمایا ں پوزیشن حاصل کرنے والی طا لبات میں انعامات تقسیم کئے پرنسپل ڈاکٹر عظمیٰ عزیز خاں نے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین اور ممتاز بزنس مین رانا طاہر اقبال کو شیلڈز پیش کیں قبل ازیں کو ٹ عبدالمالک میںمسلم لیگ(ن) کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہو ئے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ کارکن پارٹی کا ہراول دستہ اور قیمتی اثاثہ ہیں پارتی قیادت سے وفاداری نبھانے اور قربیاں دینے والے کارکنوں کو آئندہ عام انتخابات میں بھی آگے لایا جا ئے گا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) 2018کے عام انتخابات میں ملک گیر کا میابی حا صل کرے گی ہمارے مخالفین پانچ سال دھرنوں ، لاک ڈائون ، انتشار اور توڑ پھوڑ کرتے رہے جبکہ ہم نے پانچ سال تمام سازششوں کا مقابلہ کرنے کے ساتھ ملک کو ترقی کی جانب گا مزن کیا ملک وقوم کی خدمت کی نواز شریف کل بھی ہمارے قائد تھے آج بھی ہیں اور ہمیشہ ہمارے قائد رہیں گے نیازی اور زرادری کا ایکا ان کے کسی کام نہیں آئے گا بدترین شکست پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کا مقد ر ہو گی دریں اثنا میڈ یاسے گفتگو کرتے ہو ئے وفاقی وزیر دفاعی پیداوار اینڈ سائنس و ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے نواز شریف کی د ن بدن بڑھتی ہو ئی مقبولیت نے مخالفین کو حواس با ختہ کردیا ہے عمران خان آج دعوے کررہا ہے کہ آئندہ الیکشن ہمارا ہو گا جب اس کو عبرتناک شکست کی ہزیمت کا سامنا کرانا پڑے گا تو پھر کہے گا کہ میر ے ساتھ دھاندلی ہو ئی ہے عمران خان ہر روز اپنا موقف بدلتا ہے جس کے قول و فعل میں تضاد ہو وہ کس طرح قوم کی رہنمائی کرسکتا ہے پوری دنیا نے دیکھا کہ کس طرح سینیٹ کے چیئر مین کے انتخاب میں مسلم لیگ(ن) کا راستہ روکا گیا یہ سب جمہوری آداب کے منافی ہے انہوں نے کہا کہ پی پی پی اور پی ٹی آئی اب سینیٹ میں اپنا اپنا اپوزیشن لیڈر لانے کے لئے ایک دوسے کے خلاف صف آرا ہیں اس سے یہ بات ثابت ہو گئی ہے کہ دونوں جماعتوں کو سینیٹ چیئرمین کے انتخاب میں مسلم لیگ(ن) کا راستہ روکنے کے لئے پس پردہ قوتوں نے اکٹھا کیا ۔